ETV Bharat / state

Srinagar Police on Tenant Verification: کرایہ داروں کو ویری فکیشن کے بغیر کمرہ نہ دیا جائے، سرینگر پولیس

author img

By

Published : May 18, 2022, 10:56 PM IST

srinagar-police-says-tenant-verification-required-while-giving-rooms
کرایہ داروں کو ویری فکیشن کے بغیرکمرہ نہ دیا جائے، سرینگر پولیس

سرینگر پولیس نے مقامی لوگوں کو کہا کہ ویری فکیشن کے بغیر کسی بھی شخص کو کرایے پر کمرے فراہم کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔Srinagar Police on Tenant Verification

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے مقامی لوگوں کو کہا کہ ویری فکیشن کے بغیر کسی بھی شخص کو کرایہ پر کمرے فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔Srinagar Police on Tenant Verification

Srinagar police says tenant verification  required while giving rooms
کرایہ داروں کو ویری فکیشن کے بغیرکمرہ نہ دیا جائے، سرینگر پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز جو ملزمان ایک نابالغ لڑکی کی جنسی زیادتی میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان کا تعلق بارہمولہ کے رفیع آباد سے ہے اور وہ صورہ کے ملہ باغ میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے بغیر کسی پولیس ویریفیکشن کے ان افراد کو کرایہ پر کمرہ دیا تھا۔ پولیس نے کہا مذکورہ مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے تین نوجوانوں کو ایک نابالغ لڑکی کی جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جن پر قانونی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.