ETV Bharat / state

Gujarati conman Kiran Patel گجراتی ٹھگ پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 6:52 AM IST

سرینگر کے ایک وکیل نے آر ٹی آئی کے ذریعے گجراتی ٹھگ کے کشمیر میں سفر، رہائش اور سیکورٹی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر کے رہنے والے ایک وکیل عامر رشید مسعودی نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت گجراتی ٹھگ کرن بھائی پٹیل کے دوروں، رہائش اور سیکورٹی پر خرچ ہونے والے اخراجات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے لئے ایک عرضی دائر کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ مسعودی نے کہا کہ حال ہی میں یہ سامنے آیا ہے کہ سرینگر کے رام باغ علاقے کے رہنے والے دانش احمد ڈار کو بھی اس گجراتی ٹھگ نے ٹھگ کر تقریباً 18 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔ دانش کو کہا گیا تھا کہ انہیں ایک بڑی کمپنی میں پارٹنر شپ دی جا رہی ہے، تاہم انہیں دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

lawyer files RTI to know details about Gujarati Conman
گجراتی ٹھگ پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب

ایڈوکیٹ مسعودی نے کہا کہ جب مجھے اس سے متعلق علم ہوا تو خیال آیا کہ کیوں نہ آر ٹی آئی دائر کر کے یہ پتہ لگایا جائے کہ اس (کرن پٹیل) نے کس کس کو ٹھگا ہے اور یہ سب کس کے تعاون سے مُمکن ہو پایا ہے۔ میں نے اپنی عرضِی کے ذریعے یہ بھی جاننے کی کوشش کی ہے کہ پٹیل کس کس سے ملا ہے اور اُن کے اخراجات کس محکمہ نے برداشت کیے اور کتنا خرچ ہوا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ مہینوں کے دوران گجرات سے تعلق رکھنے والے کرن پٹیل کے کشمیر کے دوروں اور ان کے دورے کے دوران کئے گئے سیکورٹی انتظامات سے متعلق مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

lawyer files RTI to know details about Gujarati Conman
گجراتی ٹھگ پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب

کرن پٹیل کو پولیس نے سرینگر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں 'ایڈیشنل سکریٹری' کا روپ دھارنے اور دیگر مہمان نوازی کے علاوہ سیکیورٹی کا فائدہ اٹھانے پر گرفتار کیا تھا۔ سرینگر میں اس کی گرفتاری پر، اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 19 برائے 2023 پولیس اسٹیشن نشاط میں مجرمانہ ارادے اور اعلیٰ ڈگری کے جعلی ذرائع استعمال کرکے سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Fake PMO Official پی ایم او کے فرضی عہدیدار کے جموں و کشمیر دوروں کی تحقیقات کا حکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.