ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، چوبیس سے چھبیس مئی تک برف و باراں کا امکان

author img

By

Published : May 20, 2023, 12:28 PM IST

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 24 سے 26 مئی تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ rain Forecast in Kashmir

سری نگر: محکمہ موسمیات کی اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 سے 26 مئی تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیچ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 سے 23 مئی تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 19 سے 23 مئی کے درمیان باغوں کی دو پاشی اور فصل کٹائی کا کام انجام دیں۔ دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rain Damages Strawberry Crop: بارش سے اسٹرا بیری فصل کو نقصان، کاشتکار پریشان

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.