ETV Bharat / state

Advisory For Valley Orchardists وادی کے کاشتکاروں کو فصل محفوظ رکھنے کا مشورہ

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 3:38 PM IST

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں اتوار کی شام سے برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ محمکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 11 نومبر تک ایک بار پھر بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔اس حوالے سے ماہرین ایگریکلچر نے وادی کے کسانوں کو ایڈوائزی جاری کی تاکہ سیب باغات اور زعفران کاشتکاروں کو نقصان ہونے سے بچایا جائے۔Snowfall In Kashmir

skuast-kashmir-issues-advisory-for-valley-orchardists and saffron Farmers
skuast-kashmir-issues-advisory-for-valley-orchardists

سرینگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش اور موسمی تبدیلی کے پیش نظر ماہرین ایگریکلچر نے زعفران اور سیب کاشتکاروں کو فصل کو تباہی سے بچانے کے لئے ایڈوائزی جاری کی ہے۔Advisory For Valley Orchardists

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھاری برفباری سے سیب باغات اور میوہ کاشتکاروں کو کافی نقصان پہنچا تھا جس پر کاشتکاروں نے انتظامیہ کو معاونت نہ دینے پر سخت غصہ ظاہر کیا تھا۔Snowfall Damages apple Orchards

skuast-kashmir-issues-advisory-for-valley-orchardists


امسال اگرچہ اکتوبر میں موسم کاشتکاری کے لئے سازگار رہا تاہم محکمہ موسمیات نے نومبر کے پہلے ہفتے میں میدانی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس سے کاشتکار تشویش میں مبتلا ہوئے ہے۔کشمیر میں آج کل ضلع پلوامہ کے پامپور کے کریوہ میں کاشتکار زعفران کے کھیتوں سے زعفران اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ شوپیاں اور سوپور کے کئی علاقوں میں سیب کاشتکار سیب اترانے میں مصروف ہے۔Saffron Picking In Kashmir


مزید پڑھیں: Saffron Of Kashmir زعفران کی خوشبو سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے

ان کاشتکاری کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ کس طرح برفباری سے باغات اور زعفران کو بچایا جائے۔گزشتہ برس نہ ہی محکمہ باغبانی اور نہ ہی زراعی یونیورسٹی نے اس طرح کی کوئی تجویز دی تھی۔ تاہم امسال یہ دونوں ادارے کاشتکاروں کو مشورہ دینے میں قبل از وقت متحرک ہوئے ہیں۔Advisory For Valley Orchardists

زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کے متعلق تمام جانکاری رکھے اور اس کی پاسداری کرکے باغات اور زعفران کا فصل اٹھائے۔ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹنشن ڈاکٹر دل محمد مخدومی نے بتایا کہ تیار ہوئے فصل کو اتار کر سٹور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرسوں، اوٹس کی اراضی کو پانی کے نکاسی کا نظام رکھے تاکہ کھیتوں میں پانی جمع نہ ہو جبکہ لائو سٹاک کو گھروں میں ہی رکھے اور ان کا خاص خیال رکھے۔Director Extension Prof. Dil Mohammad Makhdoomi

یہ بھی پڑھیں: Snowfall in Kashmir وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.