ETV Bharat / state

Police Officer Death Case ایس آئی یو نے دو کمسنوں سمیت چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 10:05 PM IST

Etv Bharat
ایس آئی یو نے دو کمسنوں سمیت چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

خصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو نے آج پولیس افسر کی ہلاکت کے سلسلے میں ملوث میں دو کمسنوں سمیت چار ملزمان کے خلاف این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ مہلوک پولیس آفیسر کو 17 جون کو عسکریت پسندوں نے اس وقت نزدیک سے گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا جب وہ اپنے دھان کے کھیت کو پنیری لگانے کے لیے گھر سے نکلا تھاSIU submitted Charge Sheet against Police Officer Death Case

سرینگر:جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) اونتی پورہ نے منگل کے روز چار ملزموں جن میں ایک عسکریت پسند اور دو کمسن بھی شامل ہیں، کے خلاف ایک پولیس افسر کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔SIU submitted Charge Sheet against Police Officer Death Case

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آئی یو اونتی پورہ نے ایس آئی فاروق احمد ساکن سامبورہ کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن پامپور میں درج ایف آئی آر کے تحت اویس مشتاق گنائی ولد مشتاق احمد گنائی ساکن سامبورہ اور عسکریت پسند ماجد نذیر (جو البدر جنگجو تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا) ولد نذیر احمد وانی ساکن لاڈو پامپور کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) سرینگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دو کمسن ملزموں کے خلاف کورٹ آف جووینائل جسٹس بورڈ پلوامہ میں ایک چالان پیش کیا گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق ’تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا اور پھر 24 جون 2022 کو اویس مشتاق گنائی ولد مشتاق احمد گنائی ساکن سامبورہ نامی فرد نے اس جرم کے ارتکاب میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اس کے انکشاف پر دو کمسن لڑکوں کو البدر جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک سرگرم عسکریت پسند ماجد نذیر وانی ولد نذیر احمد وانی ساکن لاڈو پامپور کے ساتھ پولیس افسر فاروق احمد کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا‘۔

موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ تینوں ملزم البدر جنگجو تنظیم کے معاونین ہیں اور وہ ماجد نذیر نامی عسکریت پسبند کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے جو انہیں سافٹ ٹارگیٹس پر حملہ کرنے کے لئے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: Police Official Murder Case: ایس آئی فاروق احمد قتل معاملہ، مقتول کے تین پڑوسی گرفتار

انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات دو کمسن ملزموں اور ایک عسکریت پسند سمیت چار ملزموں کے خلاف عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کرنے پر اختتام کو پہنچی۔

قابل ذکر ہے کہ اس جرم کے ارتکاب میں ملوث عسکریت پسند ماجد نذیر کو پلوامہ کے تجن علاقے میں 21 جون 2022 کو ایک انکاؤنٹر کے دوران پولیس اور ایس ٹی ایف نے ہلاک کر دیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.