ETV Bharat / state

Militancy Funding Case کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:46 PM IST

Updated : Apr 4, 2023, 2:38 PM IST

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے سری نگر، کپوارہ اور بارہمولہ میں چھاپے مارے۔ ان تین اضلاع کے چھ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ SIA raids in Kashmir

کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے
کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح ایک ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں کی مدد سے وادی میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سری نگر، کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں دو حریت لیڈروں بلال احمد صدیقی کی رہائش گاہ واقع راج باغ اور بشیر مولوی کی رہائش گاہ واقع آلوچی باغ میں چھاپے مارے گئے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے پولیس اسٹیشن سی آئی کے/ ایس آئی اے کشمیر میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 22/2022 کے تحت مارے گئے۔

بلال صدیقی سابق عسکریت پسند ہے جنہوں نے نوے کی دہائی میں عسکریت پسندی کے آغاز میں ہی عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں "تحریک مزاحمت" علیحدگی پسند قیام کی۔ غور طلب ہے کہ ایس آئی اے نے سنہ 2022 میں سرینگر میں ایم آئی آر نمبر 22 درج کیا تھا جس کے تحت اس ایجنسی سے آج تک درجنوں مقامات پر عسکریت پسندی یا علیحدگی پسندی سے مبینہ طور منسلک افراد کے خلاف کارروائی کرکے چھاپہ ڈالے اور مختلف دستاویزات ضبط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس آئی اے کا قیام سنہ 2021 میں کیا گیا تھا اور سنہ 2022 تک اس نے 450 عسکریت پسندی سے جڑے مقدمے درج کئے ہیں جن میں 292 مقدموں کو قانونی طور حل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sarjan Barkati Fund Raising Case سرجان برکاتی فنڈ ریزنگ معاملہ، کئی مقامات پر چھاپے؛ دستاویز، گیجٹس ضبط

ایس آئی اے کے متعلق جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر دلباغ سنگھ نے کہا تھا کہ ایس آئی اے فعال ایجنسی بن گئی ہے جس کے ذریعے عسکریت پسندی پر بہت حد تک قابو پالیا گیا۔ ایس آئی اے نے قیام کے بعد جموں کشمیر بالخصوص کشمیر میں عسکریت پسندی سے منسلک افراد، عسکریت پسندی کے مبینہ معاونین کے خلاف سخت شکنجہ کس کر انکے خلاف مقدمات درج کئے اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی ایس آئی اے ) کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ چھاپہ ماری کی گئی اور اس ضمن میں متعدد افراد سے تحقیقات کی گئی تھی۔

Last Updated :Apr 4, 2023, 2:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.