ETV Bharat / state

دفعہ 370 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 6:17 PM IST

Updated : Jan 10, 2024, 6:29 PM IST

دفعہ 370 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
دفعہ 370 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

Review Petition Submitted Against Article 370 Decision in Apex Court دفعہ 370 کے حالیہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائرBody:دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

سرینگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ آرٹیکل 370 کیس میں درخواست گزاروں میں سے ایک مظفر اقبال خان نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ مظفر اقبال خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج ہی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں 5 ججوں کی آئینی بنچ نے اگست 2019 میں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے قانونی جواز کی توثیق کی۔ سپریم کورٹ نے مرکز کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تیزی لانے اور 30 ستمبر 2024 سے پہلے جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کو کشمیری عوام سے معافی مانگنی چاہئے، عمر عبداللہ

قبل ازیں سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی جموں کشمیر ایم وائی تاریگامی نے بھی کہا تھا کہ دفعہ 370 سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں نظرثانی کی عرضی دائر کی جائے گی جبکہ اس حوالے سے متعلقین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا جائے گا تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کو انصاف مل سکے۔

Last Updated :Jan 10, 2024, 6:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.