ETV Bharat / state

Protest Against Shortage of Electricity, Water in Srinagar: بجلی، پانی کی قلت پر سرینگر میں خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : May 5, 2022, 8:18 PM IST

بجلی اور پانی کی عدم دستیاب کے خلاف سرینگر میں احتجاج کر رہی خواتین نے کہا کہ شہر میں پانی کی شدید قلت کے سبب انہیں ٹیوب ویل اور کنوے کا پانی استعمال میں لانا پڑ رہا ہے۔ Protest Against Shortage of Electricity, Water in Srinagar انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگوں خاص طور پر طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Protest Against Shortage of Electricity, Water in Srinagar: بجلی، پانی کی قلت پر سرینگر میں خواتین کا احتجاج
Protest Against Shortage of Electricity, Water in Srinagar: بجلی، پانی کی قلت پر سرینگر میں خواتین کا احتجاج

سرینگر: شہر سرینگر میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے حوالے سے خواتین نے انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔ Protest Against Shortage of Electricity, Water in Srinagar خواتین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی خواتین نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ عوام کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔‘‘

بجلی، پانی کی قلت کے خلاف سرینگر میں خواتین کا احتجاج

احتجاج کر رہی خواتین نے کہا کہ شہر میں پانی کی شدید قلت کے سبب انہیں ٹیوب ویل اور کنوے کا پانی استعمال میں لانا پڑ رہا ہے۔ Protest Against Water Scarcity in Srinagar انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگوں خاص کر طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Protest Against power Crisis in Srinagar

احتجاجیوں نے انتظامیہ سے پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں بجلی کے شدید بحران کے سبب مختلف اضلاع میں احتجاج درج کیے جا رہے ہیں۔ Kashmir power Crisis

انتظامیہ نے عوامی احتجاج کے پیش نظر اضافی 200میگاواٹ بجلی کی سپلائی بحال کی تاہم ابھی بھی بیشتر علاقوں میں شیڈول کے مطابق برقی رو فراہم نہیں کی جا رہی۔ بجلی کے بحران سے سبھی شعبہ ہائے زندگی خاص کر دکانداروں، تاجرین اور صنعت کاروں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Power Crisis in Kashmir: بجلی کی بحرانی صورتحال کے خلاف کولگام میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.