ETV Bharat / state

Sajad Gani Oath Taking لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا موجودہ لیڈر شپ کا سب سے بڑا چلینج،سجاد غنی لون

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 10:41 PM IST

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ مختلف موقعوں پر لیڈر شپ کے مختلف معنیٰ ہوتے ہیں اور موجودہ دور میں لیڈرشپ کا مطلب لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا، نوجوانوں کی حفاظت کرنا اور لوگوں کے سامنے سچ بولنا ہے۔Sajad Gani Lone on leadership

لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا موجودہ لیڈر شپ کا سب سے بڑا چلینج،سجاد غنی لون
Protecting interests of people ,biggest challenge of current leadership, says Sajjad Gani

سرینگر:جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا جموں و کشمیر کی لیڈرشپ کو در پیش سب سے بڑا چلینج ہے۔۔Sajad Gani Lone on leadership

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عام کشمیری کو نشانہ بننے سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز پارٹی کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے اعلیٰ لیڈران بھی موجود تھے۔Oath Taking Sajad gani Laone

Protecting interests of people ,biggest challenge of current leadership, says Sajjad Gani

انہوں نے کہا کہ ’مختلف موقعوں پر لیڈر شپ کے مختلف معنیٰ ہوتے ہیں اور موجودہ دور میں لیڈرشپ کا مطلب لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا، نوجوانوں کی حفاظت کرنا اور لوگوں کے سامنے سچ بولنا ہے‘۔

سجاد غنی لون نے کہا کہ ’سیاست میں سب سے آسان کام جھوٹ کا سہارا لینا ہے جبکہ سب سے مشکل کام لوگوں کے سامنے سچ بولنا ہے ہم پیپلز کانفرنس میں رہ لوگوں کے سامنے سچ بولنے اور لوگوں کی ایمانداری سے رہنمائی کرنے کی کوشش کریں گے‘۔

مزید پڑھیں: Sajad Lone As President PC سجاد غنی لون نے پیپلز کانفرنس صدر کے طور حلف لیا

سجاد لون نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لیڈر سچ بول کر لوگوں کی رہنمائی کریں اور لوگ ان ہی لیڈروں کا ساتھ دیں جو سچ بولیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے مفادات کی حفاظت کرنا موجودہ لیڈر شپ کو در پیش سب سے بڑا چلینج ہے۔ ہماری پارٹی لوگوں کو نشانہ بننے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

لون نے کہا کہ پیپلز کانفرنس ایک ایسی پارٹی ہے جس نے قربانیاں دی ہیں اور ہم کوشاں رہیں گے تاکہ لوگوں کو با وقار زندگی گذار سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے شاندار سیاسی وراثت کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جس کے یہاں کے لوگ مستحق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.