ETV Bharat / state

Quality Standards For Pashmina Products پشمینہ قالین کے لیے کوالٹی اسٹینڈرڈز بنانے کی تجویز

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 9:59 PM IST

کیو آر کوڈ پر مبنی میکانزم کے ذریعے قالینوں کی جی آئی سرٹیفکیشن آئی آئی سی ٹی میں کی جارہی ہے اور آج تک 6 ہزار سے زائد قالینوں کی ٹیگیگ کی جا چکی ہے۔ شائع شدہ معیاری اصولوں کے مطابق قالینون کی جی آئی ٹیگنگ سختی سے کی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پشمینہ قالین کے لیے کوالٹی اسٹینڈرڈز بنانے کی تجویز

سرینگر:مختلف دستکاریوں کے معیار کو حتمی شکل دینے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز یعنی بی آئی ایس کی سیکشنل کمیٹی کی مٹینگ منقعد ہوئی۔یہ کمیٹی کشمیری اون ،اون کی مصنوعات اور ٹیکسٹائل فرش کو ڈھانچے کے معیار کے تعین کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔

اس سے وادی کشمیر میں تیار ہونے والے ایسے قالینوں کے مجموعی معیار میں بہتری آئے گی۔ اس تجویز کو ماہرین کی کمیٹی نے قبول کیا ہے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی سرینگر جلد ہی اس سلسلے میں ایک تجویز بی آئی ایس کو بھیجے گا۔

ریشم اون اور ہاتھ سے بنی ہوئی قالینوں کے لئے بی آئی ایس کے معیار کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ایسے میں کیو آر کوڈ پر مبنی میکانزم کے ذریعے قالینوں کی جی آئی سرٹیفکیشن آئی آئی سی ٹی میں کی جارہی ہے اور آج تک 6 ہزار سے زائد قالینوں کی ٹیگیگ کی جا چکی ہے۔شائع شدہ معیاری اصولوں کے مطابق قالینون کی جی آئی ٹیگنگ سختی سے کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Modern Charkha to Revive Pashmina Spinning نیا چرخہ بن رہا ہے آمدنی اور پشمینہ پیداوار کا بہتر ذریعہ

قابل ذکر ہے کہ محکمہ نے جی آئی مارک ایکٹ 1999 کے تحت دیگر 7 دستکاریوں کے ساتھ نمدے کی رجسٹریشن کے لیے پہلے ہی ڈوزئیر جمع کرائے ہیں اور ان کی نوٹفیکیشن جلد ہی جی آئی رجسٹری کے آفشل جنرل میں شائع ہونے کی امید ہے۔


ماہرین کے مطابق تمام دستکاریوں اور ہینڈلوم مصنوعات پر جی آئی ٹگینگ یا تو ہو چکی ہے یا جاری ہے اور اس طرح کا اقدام اصل اور نقلی دستکاری مصنوعات میں واضع فرق کے علاوہ تمام مصنوعات کی کوالٹی کو بھی یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pashmina Shawls In FIFA فیفا ورلڈ کپ میں کشمیری پشمینہ شالوں کی دھوم رہی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.