Bharat Jodo Yatra پرینکا گاندھی اور محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 8:21 PM IST

بھارت جوڑو یاترا

کانگریس پارٹی کے رکن پارلمینٹ راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا مختلف نشیب و فراز سے گزرتی ہوئی جمو ں و کشمیر پہنچ چکی ہے۔جنوبی اور شمالی ہند کے ریاستوں سے گزرنے کے بعد یہ یاتراب وادی کے مختلف اضلاع سے گزر رہی ہے ۔

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا فی الحال جموں و کشمیر میں ہے،امید ظاہر کی جارہی ہے 28 جنوری کو اس بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سمیت دیگر خواتین شامل ہونگی۔ بتایاجارہا ہے کہ پرینکا گاندھی کل یعنی 28 جنوری 2023 کو جب بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے روانہ ہوگی تو اس وقت پرینکا گاندھی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی یاترا میں شامل ہوں گی۔

پارٹی عہدیداروں کے مطابق پارٹی کی کئی خواتین رہنما جیسے مہیلا کانگریس کی سربراہ نیتا ڈی سوزا، اے آئی سی سی سوشل میڈیا انچارج سپریا شرینے، قومی ترجمان الکا لامبا اور راگنی نائک، مہاراشٹر کی رکن اسمبلی اور ریاستی یونٹ کی ورکنگ صدر پرنیتی شندے، راجستھان کی ایم ایل اے دیویا مدرنا، لوک سبھا۔ تمل ناڈو سے رکن پارلیمنٹ جوتھیمانی کے علاوہ کئی دیگر خواتین رہنماؤں کے بھی اس یاترا میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ 29 جنوری کو سری نگر میں یاترا کے ختم ہونے سے ایک دن قبل پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی۔ 30 جنوری کو کوئی یاترا نہیں ہوگی بلکہ صرف جے کے پی سی سی کے دفتر میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ہوگی اور بعد میں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک ریلی ہوگی۔

اس سے پہلے پرینکا گاندھی راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئی تھیں۔ بعد میں انہوں نے اتر پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کیا تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وہ اس بات کو وہ ترجیح دیں گے کہ پرینکا گاندھی یاترا کے دوران خطاب کریں،تاہم یہ سلامتی کی صورتحال اور موجودہ موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق اس یاترا میں صرف خواتین سیاستداں نہیں بلکہ عام خواتین بھی شامل ہوں گی۔ خواتین کے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کا واضح مقصد یہ ہوگا کہ کانگریس پارٹی خواتین کا احترام کرتی ہے اور ان کے مسائل کو اٹھاتی ہے۔ کانگریس خواتین پر مظالم کا احتجاج کرتی ہے بی جے پی کی طرح خواتین پر اعتراض نہیں کرتی۔ یاترا میں آنے والی بہت سی خواتین نے راہل گاندھی کو بھائی کی طرح گلے لگایا۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra in JK راہل گاندھی نے انتظامیہ پر سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.