ETV Bharat / state

Power Crisis In Kashmir بجلی بحران موجودہ انتظامیہ کی بڑی ناکامی، پی ڈی پی

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 8:48 PM IST

ی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے کہا کہ پورا کشمیر مکمل اندھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے اور حکمران بجلی کی پیداوار میں اضافے کے جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہیں۔Power Crisis In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: موجودہ انتظامیہ پر وادی کو تاریک دور میں دھکیلنے کا الزام لگاتے ہوئے، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار ہر محاز پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔-PDP press Conference on Power Crisis

پی ڈی پی جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے کہا کہ پورا کشمیر مکمل اندھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے اور حکمران بجلی کی پیداوار میں اضافے کے جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہیں۔۔PDP On Power Crises In Kashmir

انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران موجودہ انتظامیہ کی ایک بڑی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے جس نے معاشرے کے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے۔پی ڈی پی کا خیال ہے کہ بجلی لوگوں کا بنیادی حق ہے خاص طور پر ان سردی کے حالات میں، کیونکہ ان دنوں زندگی مکمل طور پر بجلی پر منحصر ہے۔

ایڈوکیٹ غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے مختصر دور میں پاؤر سیکٹر کو ہموار کیا اور بجلی کی معقول فراہمی کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں: Power Crises In Kashmir کشمیر میں موسم سرما کے دوران بجلی کٹوتی میں اضافہ کیوں ؟

انہوں نے کہا کہ سرینگر میں بھی میٹر والے علاقوں کو روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی بھاری کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دور دراز علاقوں میں کئی دن ایک ساتھ بجلی بند رہتی ہے۔ بغیر میٹر والے علاقوں میں لوگوں کو روزانہ 10 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پی ڈی پی جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ وادی میں فوری طور پر بجلی کی ابتر صورتحال کو بہتر کرکے لوگوں کو معقول بجلی فراہم کی جاے اور غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا سلسلہ فوری طور پر منقطع کیا جائے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.