ETV Bharat / state

Modi Hails Tiranga Shikara Rally: مودی نے ترنگا شکارا ریلی کی ستائش کی

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 10:35 AM IST

a
a

وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈھیل میں منعقد کی گئی ترنگا ریلی کی ستائش کرتے ہوئے اسے بہترین اجتماعی عمل قرار دیا۔ Dal Lake Tiranga Shikara rallyوہیں حزب اختلاف جماعتوں کی جانب سے ترنگا ریلیز کے نام پر سیاست کرنے پر بی جے پی کی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر کے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کو ’’بہترین اجتماعی عمل‘‘ قرار دیا۔ PM Modi on Shikara rally at Dal Lakeجمعہ کو جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ نے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ ٹویٹر پر ترنگا ریلی کی ستائش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا: ’’ڈل جھیل میں شاندار اجتماعی کوشش! (#HarGharTiranga)‘‘

واضح رہے کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کی ایک مہم ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ترنگے کی اہمیت و افادیت اور آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دفاتر، گھروں وغیرہ پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ Modi Hails Tiranga Shikara Rallyآزادی کے امرت مہوتسو کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ترنگا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔Dal Lake Tiranga rally

ترنگ بوٹ ریلی میں بیسیوں شکاراز میں ترنگے لہرائے گئے۔ ریلی میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaignوہیں لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں۔

جموں و کشمیر خصوصاً وادی کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وادی کے بیشتر ضلع صدور مقامات پر انتظامیہ، مختلف محکمہ جات سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی کئی مقامات پر ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس اور پی ڈی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ’’ترنگا ریلی کے نام سے سیاست‘‘ پر بی جے پی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Dal Lake Tiranga rally: ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی

گزشتہ روز سینئر کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ رجنی پارٹل نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کانگریس کی جانب سے منعقد کی گئی پد یاترا کے دوران بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی ترنگا کے نام پر محض سیاست کر رہی ہے۔ ملک کو آزاد کرانے میں کانگریس پارٹی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ روز روش کی طرح عیاں ہیں۔‘‘Opposition on Tiranga Rallies

یہ بھی پڑھیں:Rajni Patil on Tiranga Rallies: ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا سیاسی ہتھکنڈا، کانگریس لیڈر رجنی پاٹل

ادھر دو روز قبل جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر ترنگے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaignسماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ’’بھارتی جھنڈا محض ایک جھنڈا نہیں ہے بلکہ یہ آزادی حاصل کرنے کے لیے کانگریس پارٹی سمیت بھارتیوں کی جد و جہد اور قربانیوں کی علامت ہے۔ لیکن بی جے پی نے نہ صرف سیاست کی ہے بلکہ اسے ہائی جیک بھی کیا ہے جیسے بھارتیوں نے پہلے جھنڈے کی عزت ہی نہیں کی تھی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.