ETV Bharat / state

Passports Issued To Hajj Aspirants پاسپورٹ دفتر کا خصوصی کیمپ، سات سو عازمین حج کو پاسپورٹ دئے گئے

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 3:53 PM IST

passports Office Srinagar issued-700- passports to hajj-aspirants
Etv Bharatپاسپورٹ دفتر کا خصوصی کیمپ، 7 سو حج عازمین کو پاسپورٹ دئے گئے

ریجنل پاسپورٹ آفیسر کشمیر و لداخ دیویندر کمار نے بتایا کہ دسمبر2022 میں زائد از چھ ہزار پاسپورٹ کیس زیر التوا تھے جن کی تعداد اس وقت محض دو ہزار پانچ سو رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ مارچ کے آخر تک زیرالتواء درخواستوں کی تعداد کو صفر پر لائیں۔

پاسپورٹ دفتر کا خصوصی کیمپ، 7 سو حج عازمین کو پاسپورٹ دئے گئے

سرینگر:ریجنل پاسپورٹ دفتر نے جمعرات کو سرینگر میں ایک خصوصی کیمپ کے دوران زائد از 7 سو حج عازمین کو پاسپورٹ حوالے کیے۔اس موقعے پر ریجنل پاسپورٹ آفیسر کشمیر و لداخ دیویندر کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے یہاں عازمین حج کے لئے ایک خصوصی کیمپ منعقد کرنے کے لئے مرکز سے اجازت طلب کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وادی کے تقریباً 700 حج کے خواہشمند افراد کو پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب وادی میں اس تیزی کے ساتھ خواہشمند افراد کو پاسپورٹ اجراء کیے گئے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمار کا کہنا تھا کہ "میں نے مرکزی سرکار سے سرینگر میں پاسپورٹ اجراء کرنے کے لئے اجازت حاصل کی تھی، جس کے بعد گذشتہ مہینے کی 25 تاریخ کو یہاں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل رات دس بجے ہمارے پاس سی آئی ڈی وریفیکیشن موصول ہوئی اور رات ایک بجے تک ہمارے اسٹاف نے یہ پاسپورٹ چھاپے۔"

انہوں نے کہا کہ"آج ہم نے دوسرے کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ حج کے خواہشمند افراد کو اُن کے پاسپورٹ کی تفصیلات مہیا کی جا سکے اور وہ اپنی حج درخواست مکمل کر کے سفر محمود پر روانہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تتکال کی سہولیات نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ایمرجنسی اور میڈیکل معاملوں میں ہم کئی اقدامات اٹھاتے ہیں اور قبل از وقت پاسپورٹ اجراء کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینے ہم اس حوالے سے سی آئی ڈی کے اعلیٰ افسران سے میٹنگ کر کے پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کی تصدیق عمل کو تیز کرنے کی کوشش کریں گے۔" اس وقت زیر التواء درخواستوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ریجنل پاسپورٹ افسر نے کہا کہ "دسمبر 2022 میں 6 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھی جو اب 2 ہزار 500 کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مارچ کے آخر تک زیر التواء درخواستوں کی تعداد کو صفر پر لائیں۔"

مزید پڑھیں: Passport Office in Srinagar: ڈیجٹیل دعوؤں کے بیچ لوگ قطاروں میں رہنے پر مجبور کیوں؟


وہیں پاسپورٹ کی حاصل کرنے والے حج کے خواہشمند افراد بھی اس عمل سے مطمئن نظر آئے۔ سرینگر کے نوگام علاقے کے رہنے والے بشیر احمد کا کہنا تھا کہ "میں نے گذشتہ مہینے کی 25 تاریخ کو یہاں کیمپ کے دوران فارم پُر کیا تھا اور آج مجھے پاسپورڑ ملا۔ وہیں بمنہ علاقے کے رہنے والے سید غیور کا کہنا تھا کہ"میں پاسپورٹ کے عملے سے مطمئین ہوں۔ لیکن سی آئی ڈی سے شکایت ہے کہ میری اہلیہ کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ گزارش ہے اُن کی ویرفیکشن جلہد ہو اور وہ دونوں ایک ساتھ سفر محمود پر روانہ ہو پاتے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.