ETV Bharat / state

G20 Meet in Kashmir سرینگر میں جی ٹوئنٹی سے متعلق بیداری کے لئے پروگرام منعقد

author img

By

Published : May 16, 2023, 2:09 PM IST

پروگرام منعقد
پروگرام منعقد

سرینگر میں بی جے پی کے رہنما اور ڈی ڈی سی کے رکن انجینئر اعجاز حسین کی طرف سے جی ٹوئنٹی سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے تعلق سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر اعجاز حسین نے وادی کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پروگرام منعقد

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے گرمای دارلحکومت سرینگر کے پاندھریٹھن علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سئنئر لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ انجئنئر اعجاز حسین کی طرف آنے والے میگا ایونٹ G20 جو جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے جا رہا ہے،اس سے متعلق لوگوں کو واقف کرانے کے لئےایک پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کاکنان کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈران بھی موجود تھے۔ اس دوران بی جے پی رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشوں کی ہی بدولت سے جموں و کشمیر میں پہلی بار تاریخی میگا ایونٹ G20 ہونے جارہا ہے، جس سے جموں و کشمیر خاص کر وادی کے لوگوں کی تقدیر بدل جاۓ گی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ جموں و کشمیرکے نوجوانوں پہلے کو پھتر باز اور عسکریت پسندوں کے طور جانا جاتا تھا جبکہ آج کے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی ہر طرف دیکھی جاتی ہے۔ بی جے پی رہنما انجینئر اعجاز حسین نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت جموں و کشمیر میں پہلی بار G20 یعنی گلوبل سمٹ ہونے جارہا ہے جس سے جموں و کشمیر میں سیاحت میں کافی اضافہ ہوگا ۔

مزید پڑھیں:G20 Meet in Kashmir جی ٹوینٹی کی میزبانی پر سیاست کرنا مناسب نہیں، الطاف بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان سیاسی جماعتوں کے لئے کسی دھچکہ سے کم نہیں ہے جو G20 کی سمٹ جموں و کشمیر میں انعقاد ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جولوگ جموں و کشمیر میں جی 20 سے متعلق تقریب کے انعقاد کی مخالفت کر رہے ہیں ان لوگوں کو جموں و کشمیر کی ترقی ہضم نہیں ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.