ETV Bharat / state

نو اور دس جنوری کو کوئی ہڑتال نہیں :جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 11:04 PM IST

جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر احمد نے پیر کے دیر شام پریس کانفرنس میں آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفریڈریشن کی جانب سے دی گئی 2روزہ ہڑتال کال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 9 اور 10 جنوری کوکسی بھی ہڑتال کال میں شامل نہیں ہوں گے۔

no-strike-call-on-tomorrow-says-all-jk-transport-welfare-association
جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن

نو اور دس جنوری کو کوئی ہڑتال نہیں :جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر آج جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر احمد مٹہ نے آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفریڈریشن کی جانب سے دی گئی 2روزہ ہڑتال کال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اور 10جنوری کو ہر سڑک پر معمول کے مطابق ہر طرح کی گاڑیاں رواں دواں رہیں گی ۔
چیئرمین نے پیر کے دیر شام ایک پریس کانفرنس میں کیا کہ جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلیفئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک اجلاس بلایا گیا جس کے بعد ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ لیا کہ آل کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفریڈریشن کی جانب سے دی گئی 2روزہ ہڑتال کال کی وہ مخالفت کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہٹ اینڈ رن نئے قانون کو تاحال التواء میں رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کیساتھ وابستہ تمام انجمنوں کا ایک غیر معمولی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں کشمیر ٹرانسپورٹرس کنفریڈریشن کی جانب سے دی گئی 2 روزہ ہڑتال کال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ با اتفاق رائے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ مذکورہ دو روزہ ہڑتال کال پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جائے گا ۔
جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر احمد مٹہ نے کہا کہ ہر طرح کا ٹرانسپورٹ 9 اور 10 جنوری کو جموں و کشمیر کے سڑکوں پر معمول کے مطابق چلیں گا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر پہنچ کر خوف و ہراس پیدا نہ کریں۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں مسافر بردار گاڑیاں 9 اور 10 جنوری کو ہڑتال پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.