ETV Bharat / state

Nine Youth Arrested in Parimpora سرینگر کے پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے کے الزام میں نو گرفتار

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:01 PM IST

Updated : Mar 27, 2023, 1:12 PM IST

سرینگر پولیس نے پیر کو نوجوانوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر سرینگر کے پارمپورہ کے قریب کار میں سفر کرنے والے ایک خاندان کو مبینہ طور پر ہراساں اور حملہ کرنے کا الزام تھا۔ Youth Arrested For Harassing Case In Srinagar
سرینگر کے پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے کے الزام میں نو گرفتار
سرینگر کے پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے کے الزام میں نو گرفتار

سرینگر کے پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے کے الزام میں نو گرفتار

سری نگر: پولیس نے سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں کار میں سوار ایک کنبے کو مبینہ ہراساں کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے الزام میں 9 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا 'سری نگر پولیس نے ایک ویڈیو کا نوٹس لیا جس میں بائیک پر سوار نوجوانوں کے ایک گروپ کو سڑک پر ایک کنبے کو ہراساں کرتے ہوئے اور ان پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے'۔ ٹویٹ میں کہا گیا: 'اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ویسٹ اور ایس ایچ او پارمپورہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیموں نے شبانہ چھاپے مارے'۔

  • Srinagar Police took cognisance of a video wherein a group of youths on bikes are seen harassing & attacking a family on road. Midnight raids were conducted by teams led by SDPO West & SHO Parimpora. All 9 accused are arrested & 4 Bikes seized. FIR registered in Parimpora PS. pic.twitter.com/HBmBahpgvw

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا 'تمام نو ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور چار بائکس بھی ضبط کی گئیں'۔ پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ مارچ کے شروعات میں آر ٹی او کشمیر نے لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی بات کہی تھی۔ آر ٹی او کشمیر سید شہنواز نے لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف مہم شروع کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ایسے افراد کی نہ صرف لائسنسز معطل کی جائیں گی بلکہ ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کو بھی منسوخ کیا جائے گا۔ آر ٹی او کشمیر سید شہنواز نے مزید کہا تھا کہ دوشیزاوں کو تنگ طلب کرنے اور اُن پر فقرے کسنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کر رہی ہے لیکن اس حوالے سے بیداری مہم بھی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین پر خاص ذمہ داری ہے کہ وہ طلبا اور بچوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Eve Teasing Incident: لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف آر ٹی او کشمیر کا سخت قدم

یو این آئی

Last Updated :Mar 27, 2023, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.