ETV Bharat / state

Smart Electricity Meters نئے کنکشن کے لئے درخواست دینے والے تمام ممکنہ صارفین کو پری پیڈ بنیادوں پر رجسٹر کرے گا

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 8:51 PM IST

کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپویشن لمیٹد نے کہا کہ نئے بجلی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو بل کی ادائیگی کے لیے پری پیڈ سمارٹ میٹر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے وادی میں بجلی سیکٹر کی اصلاحات میں مزید شفافیت آئی گی اور صارفین کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی فراہم کی جائے گی۔

new-electricity-connection-to-be-compulsorily-on-prepaid-mode-kpdcl
نئے کنکشن کے لئے درخواست دینے والے تمام ممکنہ صارفین کو پری پیڈ بنیادوں پر رجسٹر کرے گا

سرینگر: صارفین کو با اختیار بنانے کے لئے کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپویشن لمیٹد (کے پی ڈی سی ایل) نئے کنکشن کے لئے درخواست دینے والے تمام ممکنہ صارفین کو پری پیڈ بنیادوں پر رجسٹر کرے گا۔کارپوریشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاؤر سیکٹر میں بہتر اصلاحات کئے جانے کے سلسلے میں کئے گئے اس اہم قدم سے نئے کنکشن کے لئے درخواست دینے والے صارفین کو بل کی ادائیگی کے لئے پری پیڈ والے سمارٹ میٹرس فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے پی ڈی سی کی ویب سائٹ پر آن لائن ایپلائی کرسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صارف کو اسمارٹ میٹر کو متحرک کرنے کے لئے منظور شدہ لوڈ کے مطابق سیکورٹی اور پہلا پری پیڈ ریچارج جمع کرنا ہوگا۔بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے ہی 27 فروری کو سمارٹ میٹر بل سہولیت ایپ لانچ کی ہے تاکہ شفافیت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جاسکے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین اضافی طور آن لائن ادائیگی گیٹ وے کے کسی بھی طریقے کا انتخاب کرسکتے ہیں وہ 'ایم پے" کرکے یا جموں وکشمیر بینک کے کسی برانچ کے ذریعے ریچارج کرسکتے ہیں جس طرح پوسٹ پیڈ بل کے لئے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی ڈی سی ایل کے ذریعے نئے سمارٹ میٹروں کو فراہم اور نصب کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس تازہ پیش رفت سے کشمیر کے پاور سیکٹر میں مزید شفافیت لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Power Situation In Kashmir اسمارٹ میٹرز لگوائیں، بجلی چوبیسوں گھنٹے فراہم ہوگی، مینیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.