ETV Bharat / state

All Party Meet: 'چار اگست 2019 کی جموں و کشمیر کی حیثیت بحال ہونی چاہیے'

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 3:38 PM IST

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وادی کشمیر میں کافی سیاسی گہما گہمی دیکھی جارہی ہے، جس میں خاص طور سے نیشنل کانفرنس کافی سرگرم ہے۔

حسنین مسعودی
حسنین مسعودی

چوبیس جون کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جموں و کشمیر کے 14 سیاسی لیڈران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے چار روز بعد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کے لیڈران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

حسنین مسعودی

میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما نے شرکت کی جن میں رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی، اکبر لون، عمر عبداللہ، علی محمد ساگر، محمد شفیع، ناصر اسلم وانی، تاہم عبدالرحیم راتھر اور محمد رمضان چودھری مودجود تھے۔

میٹنگ کے اختتام پر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے بتایا کہ فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم کی اہم میٹنگ میں جن خیالات کا اظہار کیا ان سے تمام لیڈران نے اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈران نے کہا کہ ضلع ترقیاتی جموں و کشمیر کی جو چار اگست 2019 کو جو حیثیت تھی وہ بحال ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

All Party Meeting: جموں و کشمیر کے رہنماؤں کا رد عمل

وزیراعظم کے ملاقات کے بعد وادی کشمیر میں کافی سیاسی گہما گہمی دیکھی جارہی ہے، جس میں خاص طور سے نیشنل کانفرنس کافی سرگرم ہے۔

جموں و کشمیر میں تقریباً دو برس کے بعد سیاسی سرگرمیوں نے زور پکڑ لیا ہے اور گزشتہ ہفتوں سے یہاں کی دبی ہوئی مین اسٹریم سیاست دوبارہ زندہ ہوئی ہے۔

دراصل وزیراعظم نریندر مودی نے 24 جون کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے 14 اہم لیڈران سے سیاسی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے دہلی میں گفتگو کی جس میں مرکزی سرکار کی طرف سے حد بندی، اسمبلی انتخابات اور ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق بات ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.