ETV Bharat / state

NC Condemns Civilian Killings In Kashmir: نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں شہری ہلاکتوں کی مذمت

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 8:28 PM IST

نیشنل کانفرنس National Conference کے ترجمان عمران نبی ڈار نے وادی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اجلاس میں پارٹی نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی اور امن و امان برقرار رکھنے کی امید بھی ظاہر کی۔ وہیں انہوں نے ای ڈی کی جانب سے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو طلب کرنے کو افسوس ناک قرار دیا۔NC Condemns Civilian Killings In Kashmir

نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی گئی
نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی گئی

وادی کشمیر میں ہو رہی شہری ہلاکتوں اور موجودہ صورتحال پر نیشنل کانفرنس نے آج صوبائی میٹنگ منعقد کی، جس دوران شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی صدارت میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں نائب صدر عمر عبداللہ اور دیگر تمام عہدیداروں اور لیڑران نے شرکت کی۔ NC Condemns Civilian Killings In Kashmir

نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی گئی

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے وادی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میٹنگ میں پارٹی نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی گئی۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ ای ڈی کی جانب سے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو طلب کرنا افسوس ناک ہے۔ National Conference On Civilian Killings

یہ بھی پڑھیں: Political Leaders Reaction on Civilian Killing : ’ٹیچر کے قتل پرکشمیری مغموم و سوگوار‘

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آئے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ دو روز میں ضلع کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں صوبہ جموں کے ضلع سانبہ سے تعلق رکھنے والی ایک استانی Political Leaders Reaction on Teacher’s Killing اور بینک منیجر وجے کمار کا قتل کر دیا گیا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا آرٹسٹ اور پی ایم پکیج ملازم راہل بھٹ کی بھی ہلاکت ہوئی، جس پر پی ایم پکیج ملازمین احتجاج پر ہیں اور انتظامیہ سے وادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Civilian Killings In Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.