ETV Bharat / state

Mirwaiz Kashmir میرواعظ نے محمد مقبول شاہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:36 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد کے ایک تعزیتی اور دعائیہ اجلاس میں محمد مقبول شاہ کے انتقال پر ان کی جامع اوقاف کے تئیں بے لوث اور مخلصانہ خدمات اور قربانیوں پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔

mirwaiz-expresses-grief-over-death-of-muhammad-maqbool-shah-visits-bereaved-family
Etv Bharat میرواعظ نے محمد مقبول شاہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی

میرواعظ نے محمد مقبول شاہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی

سرینگر: میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نظر بندی سے رہائی کے بعد محمد مقبول شاہ (مگہ چاچا) جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا کے گھر تشریف لے گئے اور اپنے اس دیرینہ ساتھی اور خاندان میرواعظین کے محبین خاص اور شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قریبی معتمد رہ چکے "مگہ چاچا" کے انتقال پر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا اور مگہ چاچا کی جدائی کو ایک ذاتی نقصان قرار دیا۔ میرواعظ نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔
اس دوران انجمن اوقاف جامع مسجد کے ایک تعزیتی اور دعائیہ اجلاس میں محمد مقبول شاہ کے انتقال پر ان کی جامع اوقاف کے تئیں بے لوث اور مخلصانہ خدمات اور قربانیوں پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے محمد مقبول شاہ کو ایک انتہائی وفادار، ملنسار اور مخلص کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مگہ چاچا نے اپنی پوری زندگی جس طرح خاندان میرواعظین اور ایک مقدس کاز کیلئے وقف کی تھی اس کے لئے اس کو تادیر یاد کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:


اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے انتقال کو مشکل سے پُر ہونے والا خلا قرار دیا۔وہیں غم و الم کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے تئیں تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.