ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی دوبارہ پی ڈی پی کی صدر منتخب

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 12:54 PM IST

Updated : Feb 22, 2021, 8:02 PM IST

محبوبہ مفتی کی میعاد گزشتہ برس 31 اکتوبر کو ختم ہوچکی تھی، لیکن کورونا وائرس کے عالمی وبا اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی صدر کے لئے ہونے والا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکا تھا۔

محبوبہ مفتی دوبارہ پی ڈی پی کی صدر منتخب
محبوبہ مفتی دوبارہ پی ڈی پی کی صدر منتخب

محبوبہ مفتی متفقہ طور پر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے دوبارہ صدر منتخب کی گئی ۔

آج یعنی 22 فروری کو جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہوئے جس میں محبوبہ مفتی کو متفقہ طور پر تین برس کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔

محبوبہ مفتی دوبارہ پی ڈی پی کی صدر منتخب

واضح رہے پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی میعاد گزشتہ برس 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی تھی۔ لیکن کورونا وائرس کے عالمی وبا اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی صدر کے لئے ہونے والا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکا تھا۔

پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے صوبہ جموں کے لیے انتجابی بورڈ نے سریندر چودھری کو ریٹرنگ آفیسر اور ستپال سنگھ کو انتجابی مبصر مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ سرینگر میں انتخابی کارروائی پارٹی الیکشن بوڑڈ کے چئیرمین عبدالرحمن نے انجام دی۔

انتخابات سری نگر کے علاقے گپکار میں محبوبہ مفتی کے فیئر ویو سرکاری رہائش گاہ پر ہوئے تھے۔

محبوبہ اپنے والد مفتی محمد سید کی موت کے بعد 2016 سے پارٹی صدر بنی تھیں۔

پارٹی ترجمان سہیل بخاری کے مطابق کشمیر اور جموں صوبوں کے انتخابی کالج کے ممبروں نے بالترتیب سری نگر اور جموں میں پارٹی صدر منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں سریندر چودھری جموں کے لئے ریٹرننگ آفیسر تھے جبکہ ستپال سنگھ چرک آبزرور تھے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ کے لئے ایک مشکل ہے کیونکہ ان کی جماعت کے بیشتر سینئر رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور پی ڈی پی کے سابق وزیر الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

محبوبہ کے چچا سرتاج مدنی، پی ڈی پی کے سابق ترجمان نعیم اختر سمیت پی ڈی پی کے تین رہنما حراست میں ہیں اور پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید پرہ عسکریت پسندی کی حمایت میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں ہیں۔

حال ہی میں پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری اور سابق قانون ساز پیرزادہ منصور حسین نے سیاسی اور ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

Last Updated : Feb 22, 2021, 8:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.