ETV Bharat / state

Multi Specialty OPD services سرینگر میں ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی خدمات شروع

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 5:14 PM IST

سرینگر میں ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی سروسز میں پیچیدہ امراض کے اعلیٰ درجے کے ڈاکٹر صاحبان کی خدمات میسر رہے گی، جن میں لیور ٹرانسپلانٹ اور ایچ پی بی ، پھیپھڑوں اور چھاتی کے اور پیڈیاٹرک ہارٹ سرجریز کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر رہے گی۔

marengo-asia-healthcare-started-multi-specialty-opd-services-in-srinagar
سرینگر میں ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی خدمات شروع

سرینگر میں ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی خدمات شروع

سرینگر:مارینگو ایشیا ہاسپیٹلز فریدآباد نے نجی کشمیر کلینک سنٹرل کے باہمی اشتراک سے سرینگر میں ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا۔ اس شراکت داری کا مقصد وادی کشمیر میں طبی شعبے جات کے وسیع میدان میں سپر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی پیشکش کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کو نئی جہت دینا ہے، تاکہ وادی کشمیر میں پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو سستا اور اعلیٰ معیار طبی خدمات مہیا کی جائے۔

اس ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی سروسز میں پیچیدہ امراض کے اعلیٰ درجے کے ڈاکٹر صاحبان کی خدمات میسر رہے گی۔جن میں لیور ٹرانسپلانٹ اور ایچ پی بی ، پھیپھڑوں اور چھاتی کے اور پیڈیاٹرک ہارٹ سرجریز کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر رہے گی۔اس اہم پیش رفت کے حوالے سے ہفتے کے روز سرینگر میں مرینگو ایشیا ہاسپٹلس فرید آباد سے آئے ہارٹ، کڈنی اور پھیپھڑوں کے ماہر ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شروع کی جارہی ہے ملٹی سپیشلیٹی او پی ڈی خدمات شروع کرنے سے متعلق جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ او پی ڈی کشمیر میں ہر مہینے کی تیسری سنیچر اور اتوار کو ہوا کرے گی جس میں مختلف امراض خاص کر پھیپھڑوں، ہارٹ اور لیور( جگر) کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا تشخیص ماہر ڈاکٹر صاحبان کرے گے ۔

اس موقع پر مارینگو ایشیا ہاسپیٹلز کے ڈائریکٹر اور ایچ او ڈی لیور ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر پنیت سنگلا نے کہا کہ جگر کی بیماریوں اور اس سے سے منسلک دیگر بیماریوں سے متعلق کہا جاتا ہے میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان بیماریوں میں فیٹی لیور، ہیپاٹائٹس اور لبلبے سے متعلق مسائل شامل ہیں۔ ایسے میں بروقت تشخیص اور مناسب علاج ہی اس طرح کے تکالیف سے انسانی جسم پر پڑنے والے ناکاری اثرات سے بچا سکتا ہے۔ایسے میں کئی مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے، لوگوں کو اس بات سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے کہ لائیو ڈونر لیور ٹرانسپلانٹ کی ٹیکنالوجی میں ہونے کی وجہ سے جگر کے عطیہ کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور بہت سی زندگیاں بچایا جا سکتا ہے۔ ہماری مشترکہ کوششوں کا مقصد مریضوں کو اعلی درجے کی خدمات اور علاج فراہم کرنا ہے تاکہ مریض پھر سے اپنی معمول لی زندگی بہتر طور گزار سکے۔

وہیں ہسپتال کے سینیئر کنسلٹنٹ پھیپھڑوں اور چھاتی کے ماہر سرجن ڈاکٹر کامران علی نے کہا کہ کشمیر میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیھڑوں اور دیگر چھاتی کے دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ایسے میں کئی مریضوں کو پیوند کاری کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔ماضی میں کی جانے والی اوپن سرجریوں کے مقابلے میں اعلی درجے کی چھاتی کی روبوٹک سرجریز پیچیدہ معاملات میں اب موثر اور کارگر ثابت ہورہی ہے۔


مزید پڑھیں: Cancer Treatment in Srinagar: سرینگر میں کینسر کے کفایتی علاج کی فراہمی


پریس کانفرنس کے دوران سینیئر کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک کارڈیو اینڈ ویسکولر سرجری ڈاکٹر ترون رمن رینا نے کہا کہ او پی ڈی خدمات کے ذریعے ہم عوام اور والدین کو بچوں کے پیدائشی دل کی خرابیوں اور جلد اسکریننگ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں دل کے بڑھنے کی عام وجوہات دل میں سوراخ ہو سکتے ہیں جیسے اے ایس ڈی جو کہ ای پیدائشی بیماری ہو سکتی ہے۔ایسے میں اگر متاثرہ بچے کی برقت سرجری انجام دی جائے تو وہ بڑے ہو کر عام انسان کی ہی طرح اپنی زندگی گزار سکتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی کوئی رسک نہیں اور اس کے نتائج بھی صد فیصد برآمد حاصل ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس موقعے پر ان مریضوں اور تیمارداروں نے بھی اپنے تجربات بیان کیے جنہیں مذکورہ ڈاکٹروں نے علاج و معالجہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.