ETV Bharat / state

Stabbing Case in Srinagar جائیداد تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 5:08 PM IST

man-arrested-for-stabbing-his-brother-in-srinagar-police
جائیداد تنازعہ پربھائی نے سگے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا

سرینگر کے گوجوارہ علاقہ میں بھائی نے سگے بھائی پر تیز دھار والے ہتھیار سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم بھائی کو گرفتار کیا ہے۔

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں جائیداد تنازعے پر بھائی نے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

  • Hilal Ah geelani S/o Noor Md geelani R/o Lal Bazar, Sgr arrested for stabbing his brother Bilal Ah Geelani with sharp edged object.The brothers have familial property dispute. Victim is grievously injured & shifted to hospital. FIR no 29/2023 u/s 307,326,341 of IPC in Nowhatta PS pic.twitter.com/gAtPhwPQoQ

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) August 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گوجوارہ علاقے میں شام دیر گئے اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بھائی نے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا ، اور اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہلال احمد گیلانی ولد نور محمد گیلانی ساکن لالبازار سرینگر نے اپنے سگے بھائی بلال احمد گیلانی پر تیز دھار والے ہتھیار سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھائیوں کے درمیان جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔

مزید پڑھیں: Three Arrested for Stabbing سرینگر میں نوجوانوں کو چھرا گھونپنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

پولیس کے مطابق حملہ آور بھائی کو حراست میں لے کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 29 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

واضح رہے کہ سری نگر میں گذشتہ دنوں کے دوران چاقو زنی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے۔ سری نگر انتطامیہ نے ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں تیز دھار والے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.