ETV Bharat / state

ایل جی کا متعدد نمائندگان کے ساتھ تبادلہ خیال

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:34 AM IST

ایل جی کا پنچائتی راج نمائندگان، ایس ٹی، ایس سی، او بی سی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال
ایل جی کا پنچائتی راج نمائندگان، ایس ٹی، ایس سی، او بی سی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال

لفٹینٹ گورنر نے پنچائتی راج اداروں کے نمائندگان کو اُن کے حقوق اور اختیارات کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے بھر پور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ پنچائتی راج اداروں کے نمائندوں اور درجہ فہرست ذاتوں قبائل اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔

ایل جی کا پنچائتی راج نمائندگان، ایس ٹی، ایس سی، او بی سی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال
ایل جی کا پنچائتی راج نمائندگان، ایس ٹی، ایس سی، او بی سی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال

صوبہ کشمیر کے بی ڈی سی چیئر پرسنز اور سرپنچوں کے ایک وفد نے غلام حسن پنجو کی سربراہی میں لفٹینٹ گورنر کو اُن کے حقوق و اختیارات، سرکاری محکموں کے ساتھ تال میل، اُن کیلئے حفاظتی انتظامات، سرکاری رہایش، آبپاشی نہروں کی صفائی، مستحقین کو پی ایم اے وائی کے دائرے میں لانے، سرحدی بنکروں کی تعمیر وغیرہ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔

وفد نے یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کووڈ 19 کے سبب پیدا شدہ صورتحال سے بہتر طور نمٹنے کو سراہا ۔

لفٹینٹ گورنر نے پنچائتی راج اداروں کے نمائندگان کو اُن کے حقوق اور اختیارات کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے بھر پور مدد کا یقین دلایا اور انہیں عوام کی بااختیاری کیلئے کام کو جاری رکھنے کیلئے کہا ۔

دریں اثنا ایڈووکیٹ شاہ محمد کی قیادت میں ایک اور عوامی وفد نے حکومت ہند اور جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ کا جموں و کشمیر میں نئے حقِ شہریت قانون کو متعارف کرنے کیلئے اظہارِ تشکر کیا ۔

وفد نے درجہ فہرست ذاتوں، قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کی بہبود سے متعلق کئی مانگیں بھی پیش کیں جن میں سرکاری نوکریوں میں ترقی کیلئے ریزرویشن، جموں وکشمیر سماجی و تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقوں کیلئے کمیشن میں نمائندگی، فارسٹ رائیٹس ایکٹ کی عمل آوری ٹرائیبل سب پلان اور گُجر بکروال ہوسٹلوں کی تنظیمِ نو وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے پونچھ راجوری کے قبائلی علاقوں کے ضلع انتظامیہ میں مقامی قبائلی افسروں کی تعیناتی کا معاملہ بھی لفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اٹھایا ۔

لفٹیننٹ گورنر نے وفود کو بغور سُنا اور کہا کہ حکومت سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے وعدہ بند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھرتی قواعد و ضوابط کا جائیزہ لینے اور ریزرویشن روسٹر کی مناسب عمل آوری کیلئے ایک جامع لایحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اٹھائے گئے جائیز مسائل کا ترجیحی بنیاد پر ازالہ کیا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.