ETV Bharat / state

Kashmiri singer Afaq Shafi کشمیری گلوکار کا انڈین آئیڈل 14 کے ٹاپ 20 میں شامل ہونے تک کا سفر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 8:44 PM IST

انڈین آئیڈل سونی ٹی وی چنل پر ایک موسیقی ریئلٹی شو ہے۔ یہ شو سونی چنل نے 2004 سے شروع کیا تھا اور حال ہی میں اس شو کا 14واں ایڈیشن شروع ہوا۔

kashmiri-singer-afaq-shafi-candidly-speaks-about-his-journey-to-top-20-on-indian-idol-14
کشمیری گلوکار کا انڈین آئیڈل 14 کے ٹاپ 20 میں شامل ہونے تک کا سفر

کشمیری گلوکار کا انڈین آئیڈل 14 کے ٹاپ 20 میں شامل ہونے تک کا سفر

سرینگر: سرینگر کے شالیمار علاقہ سے تعلق رکھنے والے آفاق شفیع بچپن سے ہی سنگنگ ریئلٹی شو کے اسٹیج پر پرفارم کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور برسوں کی کوششوں کے بعد بالآخر آفاق کا خواب پورا ہوا۔آفاق نے حال ہی میں سونی چنل کی جانب سے موسیقی ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 14 کے بیس کنٹسٹنگ میں جگہ بنائی ہے۔آفاق نے اس مقام تک پہنچنے کا سہرا اپنے والدین کو دیا ہے۔

آفاق نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا "میں بچپن سے گانا گا رہا ہوں، اور مجھے کسی نے نہیں سکھایا۔ میں نے جو کچھ سیکھا ہے وہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب سے سیکھا ہے۔"

آفاق نے 2019 میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا اور موسیقی کے شائقین کی جانب سے بہترین فیڈ بیک حاصل کرنے کے بعد اسے اپنے والدین نے میوزک کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ دیا۔اگرچہ آفاق کے لیے موسیقی آسان راستہ نہیں تھا۔معاشی اور سماجی چلینجز کا مقابلہ کرنے کے باوجود آفاق ان چلینجز کو پیچھے ہٹا کے آٓگے بڑھے۔

انڈین آئیڈل کے لیے آفاق نے پہلے آن لائن آڈیشن دیئے اور ان میں اچھی کارکردگی دیکھانے کے بعد انہیں آڈیشن دینے کے لیے دہلی اور ممبئی کا سفر کرنا پڑا۔آفاق کہتے ہے کہ انڈین آئیڈل کے 14 ویں ٹی وی آڈیشن دینے کے لیے انہیں ممبئی جانا پڑا اور جب میں آدیشن دینے پہنچے تو "میں نے ججز کو بتایا میں نے موسیقی کہیں نہیں سیکھی اور میں بغیر بینڈ کے گانا گاتا ہوں۔ گانے کے بعد ججز نے میری تعریف کی اور کہا کہ مجھے ایک بینڈ اور میوزک کے ساتھ گانا ہوگا۔ میں نے اچھے سے پرفارم کیا اور ججز میرے گانا گانے سے کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے مجھے 20 کنٹسٹنٹ کے فہرست میں شامل کیا۔"

مزید پڑھیں: Rashid Hafiz masterpiece ‘Meri Jaan’: کشمیری گلوکار رشید حافظ کی آواز نے مچائی یوٹیوب پر دھوم

آفاق ارجیت سنگھ، کمار سانو، محمد رفیع اور نصرت فتح علی خان گلوکاروں سے کافی متاثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'انڈین آئیڈل سیزن 14 میں ساتھ کنٹسٹنٹ کی پرفارم سے انہوں نے کافی کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ شو کے تجربے سے سیکھنا چاہتا ہوں اور کشمیر کے نوجوان گلوکاروں کے لیے ایک تحریک بننا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.