ETV Bharat / state

Kashmiri Pilgrim Dies in Makkah: مکہ مکرمہ میں کشمیری حاجی کی موت

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 1:30 PM IST

ا
ا

رواں برس حجاز مقدس فریضہ حج انجام دے رہے بھارتی عازمین میں سے تین درجن کے قریب عازمین مقدس سرزمین پر فوت ہو چکے ہیں۔

سرینگر (جموں و کشمیر): مکہ مکرمہ میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ وانہ بل، راول پورہ علاقے کے رہنے والے ایک حاجی کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق جاوید احمد کاؤسہ ولد غلام مصطفیٰ کاؤسہ چند روز قبل فریضہ حج ادا کرنے کے دوران مکہ مکرمہ کے مقدس شہر سے لاپتہ ہوئے تھے۔ تاہم ہفتے کے روز ان کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ لواحقین نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’مکۃ المکرمہ میں آخری رسومات انجام دینے کے بعد انہیں سپر لحد کر دیا گیا۔‘‘

لواحقین نے بتایا کہ مرحوم جاوید احمد کاؤسہ نے حج کے تمام ارکان مکمل کر لئے تھے اور وہ گزشتہ ماہ 20 جون کو سرینگر سے فریضہ حج انجام دینے کے لیے جدہ شریف کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اس سے قبل بھی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے یوران ہال علاقے کی ایک خاتوں سعودی عرب میں فوت ہوئی تھی۔ نسیہ اختر نامی خاتون جو کہ حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس گئی ہوئی تھی اور اُس وقت اچانک بے ہوش ہوکر گر گئیں تھی جب وہ مکہ مکرمہ میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں تھی۔

مزید پڑھیں: Haj Pilgrim in Bihar بہار کے عازمین حج کی پرواز مکمل، تین ہزار سے زائد عازمین حج مکہ روانہ

خیال رہے کہ حج 2023 میں اب تک بھارت کے 31 حجاج کرام کی موت سعودی عرب میں واقع ہوئی ہے جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تین حاجی صاھبان بھی شامل ہیں۔ بیشتر حجاج کرام کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔ امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے کے لیے سرزمین حجاز گئے ہوئے ہیں، جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار سے زائد عازمین بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.