ETV Bharat / state

Dussehra celebration In Kashmir جموں وکشمیر میں 'دسہرہ ' کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 9:55 PM IST

سرینگر میں منگل کی شام کو راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل القامت پتلے جلائے گئے۔ پتلوں کے اندر پٹاخے رکھے گئے تھے، جن کی آواز سے آس پاس کی بستیاں گونج اٹھیں۔

kashmiri-pandits-celebrate-dussehra-in-srinagar
جموں وکشمیر میں 'دسہرہ ' کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

جموں وکشمیر میں 'دسہرہ ' کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

سرینگر: جموں وکشمیر میں منگل کے روز دسہرہ کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا،جس دوران مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں منگل کے روز دسہرہ کا تہوار انتہائی جو ش و جذبے اور مذہبی عقیدے کے ساتھ منایا گیا۔سرینگر کے مندروں میں کشمیری پنڈتوں نے پوجا پاٹ کی تقریب میں شرکت کی، یہاں آنے والے بیرون ریاستوں کے عقیدتمندوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہبی امور انجام دے رہے ہیں۔
دریں اثنا سرینگر میں منگل کی شام کو راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل القامت پتلے جلائے گئے۔ پتلوں کے اندر پٹاخے رکھے گئے تھے، جن کی آواز سے آس پاس کی بستیاں گونج اٹھیں۔
بتادیں کہ اس تہوار کو نو راتری یعنی نو راتیں بھی کہا جاتا ہے، ان دنوں میں بہت سے ہندو برت یعنی روزہ رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ صرف پھل کھاتے اور پانی پیتے ہیں، اناج نہیں کھاتے۔ پھر دسویں روز وہ اپنا برت توڑتے ہیں۔ یہ تہوار ہندو مذہب کے ایک دوسرے تہوار دیوالی کا پیش خیمہ ہے، اس کے بیس روز بعد دیوالی آتی ہے۔
دسہرہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں الگ الگ انداز میں منایا جاتا ہے، ہندو مذہب میں درگا اور کالی دیوی کو طاقت کی علامت مانا گیا ہے۔ لہذا بعض علاقوں میں دس روز تک درگا کی پوجا کی جاتی ہے۔ دسویں روز ان مورتی کو پانی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:


دسہرہ کے موقع پر راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل ترین پتلے بنائے جاتے ہیں جن میں پٹاخے نصب ہوتے ہیں اور سورج غروب ہونے کے وقت ان پتلوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے۔ نذر آتش کئے جانے کے منظر کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.