ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 12:15 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی۔Kashmir Weather Update

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج تواتر کے ساتھ جاری ہے، جس کے باعث لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔Kashmir Weather Update

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 دسمبر یعنی سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان تخت نشین ہونے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان تھڑوں وغیرہ جیسے مقامات پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update پہلگام میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.