ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 12:10 PM IST

وادی کشمیر میں محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر تک موسم کے مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ وہیں میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں سردی کی لہر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ
کشمیر میں سردی کی لہر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور جاری ہے اور پہلگام اور کپوارہ میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین راتیں درج ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں25 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Cold wave continues in Kashmir

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں29 اور30 دسمبر کے درمیان موسم خراب ہوسکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: North India Weather Update دہلی این سی آر اور شمالی بھارت میں سردی کی شدت برقرار

انہوں نے کہا کہ گرچہ بڑے پیمانے پر موسم فی الوقت خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے زوجیلا، سنتھن ٹاپ، گریز- بانڈی پورہ روڈ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے۔بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اس کا دور اقتدار 21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔یہ چلہ شدید سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.