ETV Bharat / state

کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ ترین مقام

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 12:29 PM IST

tourists
tourists

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سال 2019 میں کسی غیرملکی شہری یا سیاح کے ساتھ کشمیر میں زیادتی یا جرم کا صرف ایک واقعہ درج ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے مسلسل 3 سالوں کے دوران ایسا کوئی بھی معاملہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

کشمیر کو مسلسل تیسرے سال بھی غیر ملکی سیاحوں کیلئے محفوظ ترین مقام قرار دیتے ہوئے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے کہا ہے کہ وادی میں سال رفتہ میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ جرم کا صرف ایک معاملہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سال2019 میں کسی غیرملکی شہری یا سیاح کے ساتھ کشمیر میں زیادتی یا جرم کا صرف ایک واقعہ درج ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے مسلسل 3 سالوں کے دوران ایسا کوئی بھی معاملہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ناسازگار حالات ہونے کی وجہ سے چونکہ سیاحوں کارُخ ہماچل پردیش کی جانب چلا گیا لیکن وہاں کشمیر کے مقابلے میں ملکی یا غیرملکی سیاحوں کے خلاف جرائم کے زیادہ واقعات درج ہوتے ہے۔
بیورو کے مطابق سال2019 میں ہماچل پردیش میں غیرملکیوں کے خلاف جرائم سے متعلق چھ معاملات درج ہوئے جبکہ اس سے پہلے تین برسوں یعنی 2016، 2017 اور 2018 کے دوران ہماچل پردیش میں غیرملکیوں کے خلاف جرائم کے سلسلے میں کل 18 کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے۔
این سی آربی کے مطابق گزشتہ برس کشمیر میں غیرملکیوں کے خلاف کل 9 معاملے درج کئے گئے، جن میں سے 8 کیسز فارن ایکٹ 1946 اینڈ رجسٹریشن آف فارنرس ایکٹ کے تحت درج ہوئے۔
ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں غیرملکیوں کے خلاف مختلف نوعیت کے جرائم سے متعلق کل 409 کیسز درج ہوئے اور اس معاملے میں مہاراشٹر میں 48 اور کرناٹک میں 46 واقعات یا حادثات ریکارڈ کئے گئے۔
قابل ذکرہے کہ سیاحوں کیلئے محفوظ ترین علاقہ ہونے کے باوجود کئی ملکوں کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو کشمیر نہ جانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.