ETV Bharat / state

SKIMS Neglects Cancer Patients: کشمیر کے سکمز ہسپتال میں کینسر مریض فراموش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 4:47 PM IST

سکمز صورہ اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے تصدیق کی کہ اسپتال میں سی ٹی سامولیٹر مشین خراب ہونے کی وجہ سے وہ خود بھی پریشان ہیں۔

کشمیر کے سکمز ہسپتال میں کینسر مریض فراموش
کشمیر کے سکمز ہسپتال میں کینسر مریض فراموش

کشمیر کے سکمز ہسپتال میں کینسر مریض فراموش

سرینگر: وادی کشمیر کے معروف ہسپتال سکمز صورہ میں گزشتہ ایک ماہ سے سی ٹی سامولیٹر مشین ناکارہ پڑی ہے جس سے کینسر مریضوں کو علاج نہیں مل پا رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی غیر سنجیدگی سے یہ مریض گھروں میں بغیر علاج کے پڑے ہوئے ہیں اور صورہ ہسپتال میں نئی مشین کی تنصیب کا انتظار کر رہے ہیں۔ صورہ ہسپتال کی لاپرواہی سے مریضوں کو ’’خدا کے نام پر چھوڑا گیا ہے۔‘‘ سی ٹی سامولیٹر نہ ہونے سے اب کچھ مریض ایس ایم ایچ ایس ہسپتال جا رہے ہیں لیکن وہاں پر ان کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں پہلے ہی ہسپتال میں درج مریضوں کا علاج و معالجہ چل رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب سکمز ڈائریکٹر، ڈاکٹر پرویز کول، سے اس معاملے پر بات کی تو انہوں اپنا پلو جھاڑنے کے کوشش کی اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سے اس معاملے پر بات کرنے کو کہا۔ صورہ ہسپتال کے ڈائریکٹر شاید مریضوں کی تکلیف محسوس نہیں کر پا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر کو ہی سکمز صورہ کا نظام چلانے کی ذمہ داری ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ وہ یہ ذمہ داری نبھانے سے کوتاہی برت رہے ہیں۔

میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ مشین خراب ہونے کی وجہ سے وہ بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی مشین لانے میں وقت لگے گا کیونکہ اس کے لیے ایک بڑے رقم کی ضرورت ہے اور اس کو آرڈر دینے میں بھی وقت درکار ہے۔ مریضوں نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گزارش کی ہے کہ وہ اس اہم مشین کو دستیاب کرنے میں مداخلت کریں۔

مزید پڑھیں: Ranking of Kashmir Hospitals صحت عامہ کی سہولیات سے متعلق اسپتالوں کی درجہ بندی جاری

واضح رہے کہ صورہ، اسپتال کینسر کے مریضوں کے لئے بڑا طبی مرکزہ ہے جہاں اسٹیٹ کینسر انسٹیٹیوٹ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ قابل غور ہے کہ گزشتہ ماہ ایل جی کے مشیر بٹھناگر نے سرینگر میں ایک نجی ہسپتال میں سی ٹی اسکین کا افتتاح کیا، لیکن لوگوں کی شکایت ہے کہ مشیر یا متعلقہ افسران کو صورہ ہسپتال کا بھی دورہ کرنا چاہئے تاکہ وہاں عدم دستیاب سہولیات یا مشین کے متعلق ان کو جانکاری ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.