ETV Bharat / state

بجلی بحران سے شعبہ صحت بھی متاثر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 7:14 PM IST

وادی کشمیر میں بجلی کی کٹوتی سے سبھی شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ Kashmir power crisis

بجلی بحران سے شعبہ صحت بھی متاثر
بجلی بحران سے شعبہ صحت بھی متاثر

بجلی بحران سے شعبہ صحت بھی متاثر

سرینگر: کشمیر میں گزشتہ ہفتوں سے بجلی کی قلت سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، نجی کلنک مالی خسارہ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈائیگناسٹک مراکز، ڈائلسز سنٹر سمیت دیگر نجی لیبارٹریز بجلی پر ہی منحصر ہیں تاہم برقی رو کی عدم دستیابی سے یہ ادارے آج کل مالی بحران سے گزر رہے ہیں۔ ان مراکز کے مالکان کا مطالبہ ہے کہ کشمیر میں صحت شعبہ سے وابستہ مراکز کو چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب کی جائے تاکہ یہ اپنا کام بلا خلل انجام دے سکیں۔

انتظامیہ نے سرما کی شروعات سے ہی وادی کشمیر میں بجلی کٹوتی میں اضافہ کیا ہے۔ جہاں میٹرڈ علاقوں میں 16 گھنٹے کی کٹوتی ہے وہیں غیر میٹرڈ علاقوں میں 16 گھٹنے تک بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ انتظامیہ نے بجلی کی بحالی کے بجائے صارفین کو ہی مورد الزام ٹھہرا کر کہا کہ ’’لوگ اضافی بجلی استعمال کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔‘‘

گزشتہ روز سرکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو بجلی پاور سیکٹر سے 500 میگا واٹ اضافی بجلی خریدے گی جس سے بجلی بحران میں کچھ راحت ملے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں سے جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی جموں اور سرینگر شہروں کے علاوہ قصبوں میں بھی بجلی کے اسمارٹ میٹر نصب کر رہا ہے۔ میٹر کی تنصیب کے وقت محکمہ نے وعدہ کیا تھا کہ میٹرڈ علاقوں کو بغیر کسی کٹوتی کے بجلی فراہم کہ جائے گی، لیکن ان علاقوں میں بھی اب بجلی شیڈول کے مطابق سپلائی نہیں کی جا رہی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال برقرار

وادی میں موسم کی صورت حال ابھی خشک ہے تاہم سردی میں شدت ہو رہی ہے اور برفباری یا بارش ہوتے ہی وادی میں بجلی کی دستیابی شدید طور پر متاثر ہوتی ہے۔ برفباری سے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہوتا ہے اور اس صورت حال میں (مستقبل میں) بجلی کا بحران پیدا ہونا کا اندیشہ ہے۔ اور بجلی کی کٹوتی سے برقی رو پر منحصر شعبہ صحت سے وابستہ ادارے، نجی کارخانے اور دکاندار بھی متاثر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.