Six Absent Doctors Sacked جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی کارروائی، چھ غیرحاضر ڈاکٹرز برطرف

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 7:49 PM IST

Updated : Sep 22, 2022, 10:18 PM IST

JK Govt Sacks 6 Absent Doctors

ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری بھوپندر کمار کے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کو اس سے قبل نوٹس بھیجے گئے تھے، انہیں دوبارہ اپنی خدمات شروع کرنے کا موقع بھی دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے نہ تو حتمی نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی کے لیے واپسی کی اطلاع دی۔Doctors Sacked in JK For Unauthorised Absence

سرینگر: جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھ ڈاکٹروں کو عرصے سے غیر حاضر پائے جانے کے بعد برطرف کر دیا ہے جبکہ دیگر 11 ڈاکٹروں سے مشروط بانڈ لیا گیا۔ جن ڈاکٹروں کو عرصے سے غیر حاضر رہنے پر برطرف کیا گیا ہے، ان میں بٹہ مالو سرینگر کے ڈاکٹر مدثر بشیر، پلہل پٹن کے ڈاکٹر مظفر محی الدین حکیم، راجباغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شازیہ کوثر، چھان پورہ سرینگر کے ڈاکٹر عبید علی، حیدر پورہ سرینگر کے ڈاکٹر نوشین میر اور کرسو راجباغ کے ڈاکٹر عمران خان کے نام شامل ہیں۔ مدثر اپریل 2017 سے غیر حاضر پائے گئے ہیں جبکہ دیگر ڈاکٹر 2018 اور 2019 سے غیر حاضر پائے گئے ہیں۔JK Govt Sacks 6 Absent Doctors

ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری بھوپندر کمار کے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کو اس سے قبل نوٹس بھیجے گئے تھے، انہیں دوبارہ اپنی خدمات شروع کرنے کا موقع بھی دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے نہ تو حتمی نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی کے لیے واپسی کی اطلاع دی۔Doctors Sacked in JK For Unauthorised Absence

وہیں 11 ڈاکٹروں کو 21 دنوں کے اندر اندر اپنی خدمات دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جنہوں نے بانڈ میں یہ کہا کہ وہ کسی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں اور وہ کسی دوسرے سرکاری یا نجی شعبے میں ملازم نہیں ہیں اور ساتھ ہی انہوں یہ بھی لکھ کر دیا ہے کہ وہ پانچ سال تک جموں و کشمیر میں اپنی خدمت انجام دیں گے۔ Six Absent Doctors Sacked

یہ بھی پڑھیں: BDC Chairman Lassipora Block: 'بی ڈی سی چیرمین لاسی پورہ بلاک عہدے سے برطرف

جن ڈاکٹروں کو 21 دنوں کے اندر اندر اپنی خدمات دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان ڈاکٹروں میں اننت ناگ کے رہنے والے ڈاکٹر طارق عبداللہ، سوناواری بانڈی پورہ کے ڈاکٹر مدثر مزمل، شادی مرگ پلوامہ کے ڈاکٹر شاہد حمید، ڈورو اننت ناگ کے ڈاکٹر ملک سہیل، کانٹھ باغ بارہمولہ کے ڈاکٹر عادل بشیر، مالہ باغ حضرت بل سرینگر کے ڈاکٹر احمد واجد یوسف، ڈاکٹر شبیر واگر خان صاحب بڈگام کے احمد میر، کامڈ اننت ناگ کے ڈاکٹر مفید احمد بٹ، نئی بستی کھنہ بل اننت ناگ کے ڈاکٹر افتخار احمد ڈوگا اور کوڈر کولگام کے ڈاکٹر رئیس احمد شامل ہیں۔

Last Updated :Sep 22, 2022, 10:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.