ETV Bharat / state

Karnataka Election Result کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو ٹھکرا کر محبت کی سیاست کو اپنایا، فاروق عبداللہ

author img

By

Published : May 13, 2023, 9:45 PM IST

Updated : May 13, 2023, 10:55 PM IST

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کرناٹک میں کانگریس نے جیت کا پرچم لہرایا۔ کانگریس نے بڑے فرق کے ساتھ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے۔ کانگریس نے ریاست میں 224 سیٹوں میں 136 سیٹوں میں جیت درج کی ہے۔

کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو ٹھکرا کر محبت کی سیاست کو اپنایا، فاروق عبداللہ

سرینگر: کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی جیت پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کرناٹک کے لوگوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کرکے محبت کی سیاست کو اپنایا ہے۔این سی صدر نے کہا کہ کرناٹک کے بہادر لوگوں نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مناسب جواب دیا ہے کہ بھارت ایک ہے اور یہاں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اس ملک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔فاروق عبداللہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کارکنوں کو کرناٹک میں مشکل وقت میں اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے اس انتخاب میں اپنے نتائج دکھائے ہے اور اگر ملک کو ایک ساتھ رکھنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کانگریس نے جو وعدے کرناٹک کے لوگوں کے ساتھ کیے ہیں وہ اسے پورے کرے گے۔

کشمیر میں اس ماہ کے آخری عشرہ میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس سمٹ سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

دریں اثناہ کرناٹک انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد عمر عبداللہ نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'اب ایسا کوئی راستہ ہی نہیں ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں جلد کسی بھی وقت اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی ہمت کرے گی۔

بتادیں کہ اس سے پہلے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کانگریس کی جیت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 'کرناٹک کے لوگوں نے بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست سے ایک امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ بی جے پی نے ہر سطح پر پولرائزیشن کی کوشش کی۔ خود پی ایم مودی نے مذہبی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی، لیکن سب بے سود رہا۔ کیونکہ لوگوں نے مذہبی منافرت کی سیاست کو شکست دی۔

ہم آپ کو بتادیں کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی تھی۔ کرناٹک میں73.19 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوئی۔کرناٹک میں کانگریس نے جیت کا پرچم لہرایا۔ کانگریس نے بڑے فرق کے ساتھ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے۔ کانگریس نے اس بار ریاست میں136 سیٹوں پر جیت درج کی، وہیں بی جے پی صرف 65 سیٹوں تک ہی سمٹ کر رہ گئی۔ جے ڈی ایس نے 19 سیٹوں اور آزاد امیدوارں نے 4 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

Last Updated :May 13, 2023, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.