ETV Bharat / state

Kargil Vijay Diwas Celebration Srinagar :سرینگر میں کرگل وجے دیوس منایاجا رہا ہے

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 10:07 AM IST

Updated : Jul 26, 2022, 1:27 PM IST

سرینگر میں کارگل وجے دیوس منایا گیا
سرینگر میں کارگل وجے دیوس منایا گیا

ہر سال 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس دن منایا جاتا ہے، سنہ 1999 میں کرگل جنگ میں بھارت نے پاکستان پر فتح حاصل کی تھی۔ کرگل وجے دیوس بھارتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ Kargil Vijay Diwas 2022

سرینگر: بھارتی فوج منگل کے روز پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بھی کرگل وجے دیوس کی 23 سالگرہ منا رہی ہے۔ جہاں مرکز کے زیر انتظام لداخ کے دراس میں آج سب سے بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے وہیں سرینگر میں فوج کی جانب سے کرگل جنگ کے دوران ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے غرض سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سرینگر میں کرگل وجے دیوس منایاجا رہا ہے



سرینگر کے بدامی باغ کنٹونمنٹ کے نزدیک ہلاک جنگ کے دوران ہلاک ہوئے فوجیوں کو گل باری پیش کرنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہاں کرگل وجے مشعل لائی جائے گی، جس کے بعد دریائے جہلم کے راستے مشعل کو زیرو برجِ لیا جائے گا۔ جہاں مشعل کو سرینگر کی سیول ایڈمنسٹریشن کے حوالے کیا جائے گا۔ پھر شام کو جھیل ڈل کے کنارے کرگل جنگ کی جیت کی خوشی کا جشن منانے کا پروگرام ہے۔

واضع رہے کہ سنہ 1999 میں تقریباً تین مہینے چلی کرگل جنگ کے دوران 527 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 1363 فوجی زخمی ہوئے تھے۔ وہیں پاکستان کی طرف بھی کافی جانی نوکسان ہوا تھا۔ آج سے 23 سال پہلے بھارت کے جوانوں نے کرگل کی پہاڑیوں پر فتح کی داستان لکھی۔ بھارتی فوجیوں نے پاکستانی فوجیوں کی خواہشات کو خاک میں ملایا اور کرگل کی چوٹیوں پر ترنگا لہرا دیا۔ وہ تاریخ جس نے ہر بھارتی کو فخر سے بھر دیا وہ 26 جولائی تھی۔ جسے ہم کرگل وجے دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔

سرینگر میں کرگل وجے دیوس منایا گیا


ہر سال 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس دن منایا جاتا ہے، سنہ 1999 میں کرگل جنگ میں بھارت نے پاکستان پر فتح حاصل کی تھی۔ کرگل وجے دیوس بھارتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ کرگل وجے دیوس ملک بھر میں ان بھارتی ہیروز کو یاد کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ Kargil Vijay Diwas 2022


یہ بھی پڑھیں : Kargil Vijay Diwas 2022: کرگل فتح کی داستان، کیسے بھارت کے سورماؤں نے پاک فوج کو ہرایا


Last Updated :Jul 26, 2022, 1:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.