ETV Bharat / state

Covid Surge in JK: جموں و کشمیر میں مزید 2550 افراد کورونا مثبت

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 9:23 AM IST

Covid Surge in JK
جموں و کشمیر میں مزید 2550 افراد کورونا مثبت

جموں و کشمیر میں پیر کے روز مزید 2550 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 15مریض فوت ہوئے۔ سرینگر میں 391 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، جبکہ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 500 کیسزمثبت آئے ہے۔JK Reports 2550 New Covid 19 Cases

جموں و کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2550 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ اس دوران 15مریض فوت ہوئے ہیں۔JK Reports 2550 New Covid 19 Cases

سرکاری ترجمان نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز سرینگر میں 391 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 210، بڈگام میں 172، پلوامہ میں 84، کپواڑہ میں 225، اننت ناگ میں 138، بانڈی پورہ میں 171، گاندربل میں 18، کولگام میں 140،شوپیاں میں 27کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔Covid Surge in JK

جموں ضلع میں سب سے زیادہ 500 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، اُدھم پور میں 120، راجوری میں 53، ڈوڈہ میں 90، کٹھوعہ میں گیارہ ، سانبہ میں چودہ ، کشتواڑ میں 107، پونچھ میں 21، رام بن میں 32 اور ریاسی میں 26افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔Active Cases in Jammu

سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ پیر کے روز جموں وکشمیر میں 15مریض فوت ہوئے جن میں سے 10جموں صوبے اور 5 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔JK Reports 15 Covid Deaths

علاوہ ازیں پیر کے روز مزید 6433 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1853جموں ڈویژن اور 4580 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔JK Reports 2550 New Covid 19 Cases

انہوں نے بتایا کہ ابتک جموں وکشمیر میں 394379 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Covid Surge in JK جموں وکشمیر میں مزید 4615 افراد مثبت

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پیر کے روز 15مریض فوت ہوئے ہیں جو تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہے۔ JK Reports 15 Covid Deaths

ماہرین نے بتایا کہ اگر چہ کورونا کے یومیہ کیسز میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے لیکن فوتگی کی شرح میں اضافہ تشویشناک بات ہے۔ New Covid 19 Cases

ماہرین نے عوام الناس سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے.

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.