ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 113 نئے پازٹیو کیسز، 1 شخص کی موت

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:41 AM IST

جموں و کشمیر: 113 نئے پازٹیو کیسز، 1 شخص کی موت
جموں و کشمیر: 113 نئے پازٹیو کیسز، 1 شخص کی موت

جموں و کشمیر میں 113 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 764 ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 26 ہزار 334 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 113 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئیں۔ اس کے علاوہ ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس ایک ہلاکت کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1911 ہوگئی ہے، جن میں 711 جموں جبکہ 1200 کشمیر خطے سے ہیں۔ نئے 113 متاثرین میں 65 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 48 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق مزید 198 فراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں جموں کے 98 افراد اور کشمیر خطے کے 100 افراد شامل ہیں۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ اپنا وعدہ پورا کریں: الطاف بخاری

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 24 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ بارہمولہ میں 5 ، بڈگام 2، کپواڑہ میں 3، پلوامہ میں 5، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 2، کولگام، شوپیاں اور کولگام میں بالترتیب 2 پازٹیو کیسز پایا گیا ہے جبکہ خطے جموں کے ضلع جموں میں 48، ادھمپور میں 5، ڈوڈہ میں 2، پونچھ اور کٹھوعہ میں بالترتیب ایک، رامبن اور ریاسی میں بالترتیب 2 کیسز پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 1,22,764 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,682 فعال ہیں۔ اب تک1,19,170 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,912تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,200 کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور 712 کاتعلق جموں خطے سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.