ETV Bharat / state

Advisory for Haj 2022 Pilgrims: عازمین حج کے لیے محکمۂ صحت کی ایڈوائزری

author img

By

Published : May 21, 2022, 2:28 PM IST

عازمین حج کیلئے محکمہ صحت کی ایڈوائزری
عازمین حج کیلئے محکمہ صحت کی ایڈوائزری

عازمین حج کے لیے محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے رواں برس سفر محمود پر جانے والے عازمین کو تمام کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے کے علاوہ دیگر ضروری ویکسین کی ڈوز Advisory for Haj 2022 Pilgrims لینے کا مشورہ دیا ہے۔ Advisory for Haj 2022 Pilgrims

محکمۂ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں تمام عازمین حج سے کورونا مخالف ٹیکہ کاری مکمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ JK Health Department Issues Advisory for Haj 2022 Pilgrims۔ کیونکہ سفر محمود پر روانگی سے قبل تمام عازمین کے لیے کووڈ مخالف ویکسین کی سرٹیفکیٹ جمع کرنا ناگزیر ہے۔ JK Health Department Advisory for Pilgrims۔ وہیں عازمین حج سے دیگر ضروری ویکسین بشمول کیو ایم ایم وی، پولیو اور سیزنل انفلوئنزا ویکسین کی خوراک لینے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ Advisory for Haj 2022 Pilgrims

اس کے علاوہ ایڈوائزری میں عازمین کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے علاوہ کھانے پینے کے بارے میں بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ JK Health Department Issues Advisory for Haj 2022 Pilgrims۔ عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ماسک پہننے اور بیماری کی علامات والے لوگوں سے جسمانی دوری اختیار کرنے کے علاوہ کئی دیگر طبی مشورے دیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دو برس تک غیر سعودی باشندوں کے لیے حج پر پابندی عائد تھی تاہم دو برس بعد پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر سے امسال قریب 6 ہزار افراد سفر محمود پر روانہ Haj 2022 Pilgrims ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.