ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا: جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں سماعت آج

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 1:35 PM IST

امرناتھ یاترا کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسیم سہانی کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایک دن کی مہلت دی تھی، اور انہیں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔

امرناتھ یاترا: جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں آج سماعت
امرناتھ یاترا: جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں آج سماعت

جموں وکشمیر عدالت عالیہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی امر ناتھ یاترا پر آج سماعت کرے گی، گزشتہ روز ہوئی سماعت کے دوران جسٹس گیتا متل اور جسٹس سنجے دھر نے ایڈووکیٹ جنرل اسیم سہانی کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔

رواں ماہ کے آخر میں امرناتھ یاترا کا انعقاد متوقع ہے، اس سے قبل جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جسے آج ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

امرناتھ یاترا: جموں وکشمیر ہائی میں آج سماعت

امرناتھ یاترا کی تیاریوں سے متعلق ہو رہی اس سماعت میں آج جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

قبل ازیں بنچ نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہفتے کے روز تک انتظامیہ امرناتھ یاترا سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ یاترا کو بہتر انداز میں کرانے کے لیے کورونا کے تعلق سے کیا تیاریاں کی گئی ہیں، اور یاترا کے دوران مشتبہ افراد کو قرنطین کرنے اور ان کے علاج کے تعلق سے کیا انتظامات کیے گئے ہیں اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔'

اس کے علاوہ عدالت نے سہانی کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یاترا کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کی تفصیلات بھی طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.