ETV Bharat / state

Chief Secretary On JK Development جموں وکشمیر کی اکنامی کو دوگنا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا، چیف سیکریٹری

author img

By

Published : May 23, 2023, 9:43 PM IST

jk-economy-will-double-in-two-years-chief-secretary-arun-kumar-mehta
موں وکشمیر کی اکنامی کو دوگنا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا، چیف سیکریٹری

جموں و کشمیر کے چیف سکیریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ آنے والے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیر کی اکنامی ڈبل ہوگی۔ جموں وکشمیر کی جی ایس ٹی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔

سرینگر: جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹر ی ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منگل کے روز کہا کہ شہر سرینگر میں تعمیرو ترقی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر ای ٹینڈرنگ نظام کو متعارف کرایا گیا ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی اکنامی اگلے دو برسوں کے اندر دوگنی ہوجائے گی اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جی ٹونٹی اجلاس کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں تعمیر وترقی کے کام شدو مد سے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر سرینگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ای ٹینڈرنگ نظام کے ذریعے ہی ٹھیکیداروں کو کام الاٹ کئے جارہے ہیں۔ان کے مطابق کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی ٹھیکیداروں کو رقم بھی واگزار کی جاتی ہیں ۔

جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں کو صاف کرنے کے بارے میں جب چیف سیکریٹری سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شہرہ آفاق جھیل ڈل ماضی کے مقابلے میں خوبصورت اور صاف ہے۔کھیل کود کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ہر پنچایت میں ایک کھیل کا میدان میسر ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگ کھیل کود کی سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں لہذا حکومت بھی اس کی طرف توجہ مبذول کر رہی ہے۔

موصوف چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کا کوئی قانون نہیں اور اس بارے میں سپریم کورٹ نے بھی حکم نامہ جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سینکڑوں ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا اور ابھی بھی بہت سارے ڈیلی ویجر مختلف سرکاری اداروں میں کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: LG on Foreign Tourists Advisories جی ٹوئنٹی سے بیرونی ممالک سیاحوں کی آمد ممکن، منوج سنہا

معیشت کے بارے میں جب چیف سیکریٹر ی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں یہ یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آنے والے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیر کی اکنامی ڈبل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی جی ایس ٹی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔سرمایہ کاری کے بارے میں چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ساٹھ سے ستر ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں آج حالات بہتری کی جانب گامزن ہے ۔تعلیمی شعبے کے بارے میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ اسکولوں میں اچھی طرح درس وتدریس کا کام کاج ہو رہا ہے اور یہ کہ ایجوکیشن سیکٹر نے کافی ترقی کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.