ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیز کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 8:18 PM IST

Amarnath Yatra 2022: کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیز کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ
Amarnath Yatra 2022: کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیز کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ

دو سال کے عرصے کے بعد امر ناتھ یاترا کو پر امن طور منعقد کرنے کے لئے Amarnath Yatra Security Arrangementsجموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے منگل کو سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پولیس، سیول انتظامیہ اور سی اے پی ایف کے سینئر افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔ Dilbagh Singh Reviews Amarnath Yatra Security Arrangementsمیٹنگ میں اے ڈی جی سی آر پی ایف دلجیت سنگھ چودھری، خصوصی ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین، اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ، آئی جی پی سی آر پی ایف کشمیر، آئی جی پی سی آر پی ایف چارو سنہا، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر وکرم جیت سنگھ، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبارو دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی جی پی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیس کیمپس کے تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات اور مواصلاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شاہراہ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر اور منصوبہ بند ضابطے، گاڑیوں کی پارکنگ اور پہلگام، بال تل وغیرہ کے دونوں یاترا کے راستوں پر فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔ JK DGP Dilbagh Singh Reviews Amarnath Yatra Security Arrangementsڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ یاترا کے اہم مقامات اور راستے میں سیکورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے سی سی ٹی وی، ڈرون سمیت جدید حفاظتی آلات/ٹیکنالوجی کا مناسب استعمال کریں۔ انہوں نے حساس مقامات اور بیس کیمپوں بشمول پارکنگ مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ کورنا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد لاک ڈاؤن کے سبب دو برس تک یاترا منعقد نہیں کی گئی۔ امسال 30جون سے 11 اگست تک یاترا منعقد کی جا رہی ہے جس میں حکام کے مطابق چھ سے آٹھ لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ Amarnath Yatra 2022 Arrangementsاس سے قبل جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد مرکزی سرکار نے یاترا کو سنہ 2019 میں وسط میں ہی روک دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں امرناتھ یاتریوں پر ضلع اننت ناگ میں سرینگر جموں شاہراہ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے چند ایک حملے ہوئے جس میں چند یاتری ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کے بعد یاترا کو محفوظ بنانے کے لئے شاہراہ پر سخت سیکورٹی فورسز کا پہرہ بٹھایا جاتا ہے اور شاہراہ سے متصل تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی حصار رہتا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنایا جائے۔

امسال امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے مرکزی سرکار نے جموں کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امرناتھ یاترا کیلئے مضبوط سیکورٹی پلان مرتب کریں۔ واضح رہے امرناتھ یاترا 2022 کیلئے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل کو شروع ہوئی جبکہ وزارت داخلہ نے پہلے ہی سیکورٹی فورسز کی 40 کمپنیاں اس کی حفاظت کے لئے مامور کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.