ETV Bharat / state

Dr Jitendra Singh at G20 Summit سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج ہے، ڈاکٹر جیتندر سنگھ

author img

By

Published : May 23, 2023, 4:03 PM IST

jitendra-singh-at-g20-summit-srinagar-a-strange-blend-of-traditional-heritage-modern-infrastructure
سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج ہے، ڈاکٹر جیتندر سنگھ

وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہونے کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کا ایک عجیب امتزاج ہے۔ کشمیر فارسی کے ساتھ ساتھ سنسکرت کے علم و ادب کا ایک قدیم گہوارہ ہے اور یہاں قالین بافی سے لے کر شال بافی تک مختلف النوع کاریگری موجود ہے۔

سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج ہے، ڈاکٹر جیتندر سنگھ

سرینگر: وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کا ایک عجیب امتزاج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے چیلنجز، خدشات اور معیارات عالمی نوعیت کے ہیں اور ہماری ترقی بھی عالمی ہونی چاہیے۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہو رہے جی ٹوئنٹی اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک معیشت، موحولیات اور سماج کے تئیں ذمہ داری کا تعلق ہے تو بھارت عالمی سطح پر اپنی ذمہ داری کو شیئر کرنے کے لئے تیار ہے'۔ 'آج جب ہم یہاں سرینگر کے خوبصورت مقام پر مل رہے ہیں تو ہمارے اندر یہ گہرا احساس ہے کہ ہم سب گلوب کا ایک حصہ ہیں بھارت کے چیلنجز، خدشات اور معیارات عالمی نوعیت کے ہیں اور ہماری ترقی بھی عالمی ہونی چاہئے'۔انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی موحولیاتی چلینجز کے تئیں متفکر ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہونے کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کا ایک عجیب امتزاج ہے۔کشمیر فارسی کے ساتھ ساتھ سنسکرت کے علم و ادب کا ایک قدیم گہوارہ ہے اور یہاں قالین بافی سے لے کر شال بافی تک مختلف النوع کاریگری موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس اپ گریڈ شدہ جدید انفراسٹرکچر پروجیکٹس ہیں۔

مزید پڑھیں: LG Sinha at G20 Summit جموں وکشمیر کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ہے: منوج سنہا

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے جو افل ٹاور سے بھی 35 میٹر اونچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایشیا کی سب سے بڑی دو سمتی روڈ ٹنل ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ بہت خوشی ہوئی کہ ٹورزم ورکنگ گروپس اچھی سمت میں ترقی پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ جی ٹوئنٹی کے تمام ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظییوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں سیاحت کی صنعت کے دوام کے لئے جامع، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن رہنما خطوط حاصل ہوں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ جی ٹونٹی مندوبین ملک میں جہاں بھی جائیں گے تو لوگ ان کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کریں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.