ETV Bharat / state

نئی پینشن اسکیم کے خلاف پریس کالونی میں احتجاج

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 8:45 AM IST

نئی پینشن اسکیم کے خلاف پریس کالونی میں احتجاج
نئی پینشن اسکیم کے خلاف پریس کالونی میں احتجاج

ملازمین نے کہا نیو پینشن میں ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ نہیں ملے گا جو ملازمین کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں جموں و کشمیر میں نیو پینشن اسکیم کے خلاف یونائیٹڈ ایمپلائیز فرنٹ کی طرف سے احتجاج درج کیا گیا۔ اس دوران ملازمین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز موجود تھے جن پر نیو پینشن اسکیم کو ختم کرنے جبکہ اولڈ (پرانی) پینشن اسکیم کو نافذ کرنے کا مطالبہ درج تھا۔

نئی پینشن اسکیم کے خلاف پریس کالونی میں احتجاج

ملازمین کے مطابق نیو پینشن اسکیم ملزمین کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نئی پالیسی کی وجہ سے ریٹائر ہونے کے بعد ملازمین دھر دھر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہوجائے گے۔

انہوں نے کہا نیو پینشن میں ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ نہیں ملے گا جو ملازمین کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس پولیسی پر نظرثانی کی جائے اور ملازمین کے حق میں فیصلہ لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.