ETV Bharat / state

چھٹے مرحلے کے تحت 51.51 فیصد ووٹنگ درج

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 7:11 PM IST

Updated : Dec 13, 2020, 8:44 PM IST

چھٹے مرحلے کے تحت 51.51 فیصد ووٹنگ درج
چھٹے مرحلے کے تحت 51.51 فیصد ووٹنگ درج

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پزیر ہوئی ہے۔ آج ووٹنگ کی مجموعی شرح 51.51 فیصد رہی۔

خطہ کشمیر میں ووٹنگ کی شرح 31.55 فیصد رہی جبکہ جموں میں 68.56 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 51.51 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

ووٹنگ

کشمیر میں سب سے کم پولنگ ضلع شوپیاں میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 4.60 فیصد رہی جبکہ ضلع پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح 8.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ضلع بڈگام میں 30.99 فیصد، اننت ناگ 24.06، بارہمولہ 34.56، کولگام 37.74، بانڈی پورہ 47.66، کپواڑہ 51.08، گاندربل 58.45 پولنگ درج کی گئی۔

چھٹے مرحلے کے تحت 51.51 فیصد ووٹنگ درج
چھٹے مرحلے کے تحت 51.51 فیصد ووٹنگ درج

جموں میں سب سے زیادہ پولنگ پونچھ میں درج کی گئی جہاں ووٹنگ کی شرح 76.78 فیصد رہی، جبکہ راجوری میں 74.03، ریاسی 74.02، ادھم پور 72.04، رامبن 71.34، سانبہ 70.01، جموں 66.32، ڈوڈہ 62.93 اور سب سے کم کٹھوعہ 60.9 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے اور ان کے لیے 295 امیدوار میدان میں تھے۔

Last Updated :Dec 13, 2020, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.