ETV Bharat / state

Sinha on Jhelum River Front منوج سنہا نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کا لیا جائزہ

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 8:01 PM IST

منوج سنہا نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کا لیا جائزہ
منوج سنہا نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کا لیا جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دریائے جہلم کی بحالی کے حوالہ سے کہا کہ ’’کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور وقت پر مکمل کر لئے جائیں گے۔‘‘

منوج سنہا نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کا لیا جائزہ

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز ’’جہلم ریور فرنٹ‘‘ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ’’جہلم ریور فرنٹ‘‘ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی وقت پر تکمیل کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سرینگر کے زیرو برج سے جی پی او کے درمیان اسٹریچ کا کام بھی زوروں سے جاری ہے اور اپریل 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ جبکہ ریور فرنٹ پروجیکٹ اگست 2023 یا اس سے قبل ہی مکمل ہو جائے گا۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے بھی مجھے پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔‘‘ کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کشمیر کے تاریخی ورثہ دریائے جہلم کی بحالی اور دریائی نقل و حمل (River Transport) کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ’’کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے۔ زیرو برج سے بڈشاہ پل تک جہلم ریور فرنٹ کا تصور ریور فرنٹ کے ساتھ ساتھ جدید ترین عوامی مقامات کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جہلم ریور فرنٹ کے دائیں اور بائیں دونوں کناروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پیدل چلنے کے راستوں، سائیکل ٹریک، کثیر المقاصد سبز جگہوں اور پارکس،

پیدل چلنے کے راستوں، سائیکل ٹریک، کثیر المقاصد گرین اسپیسز اور پارکس، بیٹھنے کی جگہ، رکاوٹوں سے پاک ماحول، جدید عوامی سہولیات کی ترقی سے عوام کو بھی ترقی ملے گی۔ کمشنر ایس ایم سی اور سی ای او سرینگر اسمارٹ سٹی اطہر امیر خان، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور دیگر سینئر افسران لیفٹیننٹ گورنر سنہا کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں: Jammu Smart City: منوج سنہا نے جموں اسمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.