ETV Bharat / state

Waqf Board Schools Guidelines وقف بورڈ کے زیر نگران اسکولوں کے لیے رہنما خطوط جاری

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 6:25 PM IST

a
a

جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اپنے زیر نگران اسکولوں کے لیے رہنما خطوط جاری کئے ہیں جس میں کھیلوں کے سالانہ کلینڈر میں کھیل مقابلے اور نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی سال بھر مقابلے جاری رہیں گے۔

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر وقف بورڈ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحی اقدامات کے طور پر اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق وقف بورڈ کے زیر نگران اسکولوں میں مذکورہ پالیسی کی رو سے دوسری جماعت کے طلبہ کے لیے کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا۔ جبکہ نرسری اور یو کے جی کلاسز کے لیے کوئی بھی اسکولی بیگ نہیں ہوگا۔ ایسے میں وقف بورڈ نے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ کی بنیاد پر ٹائم ٹیبل اور اسکولوں کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیوں کے شیڈول کے لئے اسکولوں کے سربراہان کے نام ہدایات جاری کی ہیں۔

یومیہ ٹائم ٹیبل میں مضامین پڑھانے کے لئے 30 منٹ کے 6 پیریڈ ہوں گے۔ جبکہ لازمی مضامین جیسے انگریزی، ریاضی، سائنس، سوشل سائنس اور اردو اور چھٹے مضامین کو اختیاری مضامین جیسے کمپوٹر، کشمیری، عربی، اسلامیات یا صوفی سنتوں کا ادب پڑھانے کے لئے مخصوص رکھا گیا ہے۔ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں لازمی طور پر ہر روز ایک گھنٹہ غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے مختص ہوگا جسے دن کے پہلے اور دوسرے حصے میں 30 منٹ کے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

وہیں طلباء کے درمیان تعلق اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلباء کو مشہور صوفی بزرگان دین بشمول حضرت شیخ نورالدین نورانی (رح)، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی(رح)، حضرت شیخ حمزہ مخدوم (رح) اور حضرت شاہ ہمدان (رح) کے ناموں پر چار حصوں میں تقسیم کریں۔

مزید پڑھیں: No Homework دوسری جماعت تک کے طلبہ کیلئے ہوم ورک نہیں، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر

اس کے علاوہ وقف بورڈ نے کہا ہے کہ اسکولوں میں کھیلوں کے سالانہ کلینڈر میں کھیل سرگرمیوں کے مقابلے شامل ہوں گے اور نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی سال بھر مقابلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Hasnain Masoodi On Seasonal Schools رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے ایل جی کو خط لکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.