ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On Various Issues جموں وکشمیر میں اگر حالات ٹھیک ہے تو الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 9:13 PM IST

این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ چناؤ کمیشن کو جموں وکشمیر میں فوری طورپر الیکشن کرانے چاہئے کیونکہ چناؤ جمہوریت کی روح ہے۔انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ اگر حکومت جموں و کشمیر میں امن اور حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے تو پھر جموں وکشمیر میں الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں۔

Dr Farooq Abdullah
ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں اگر حالات ٹھیک ہے تو الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے، ڈاکٹر فاروق عبدالل

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں امن اور حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے پھر جموں وکشمیر میں الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسمبلی اور دیگر انتخابات میں غیر ضروری تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو یہاں پر چناؤ کیوں نہیں کرائے جارہے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایوان میں اعلان کیا کہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہے تو الیکشن میں تاخیر کیوں ؟

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا، سیاحتی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ چناؤ کمیشن کو جموں وکشمیر میں فوری طورپر الیکشن کرانے چاہئے کیونکہ چناؤ جمہوریت کی روح ہے۔

ہل ڈیلوپمنٹ کونسل چناؤ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ انتظامیہ نے خطہ میں الیکش کرائے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ 77.6 فیصد لوگوں نے ان انتخابات میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیشل کانفرنس کرگل خود مختاری ترقیاتی کونسل انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے ان الیکش میں ان کے پارٹی کا نشان ہٹانے کی کوشش کی تھی لیکن ہائی کورٹ کے ایک سنگل بنچ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، اس کے باوجود انہوں نے اس معاملے کو ڈبل بنچ کے سامنے لایا لیکن وہان بھی نیشل کانفرنس نے کیس جیت لیا۔

انہوں نے کہا کہ لداخ انتظامیہ نے بعد میں اس کیس کو سپریم کورٹ میں لایا تاہم نیشنل کانفرنس نے عدالت عظمی میں اس کیس کو جیت لیا اور بآخر انتظامیہ کو الیکش میں ان کے پارٹی کا نشان رکھنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کتنا نفرت نیشل کانفرنس پارٹی سے کر رہے ہے۔

مزید پڑھیں:

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سنجے سنگھ کی گرفتاری افسوسناک ہے۔سجے سنگھ نے پارلیمنٹ میں مرکزی سرکار کے کئی فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سرکار مخالف بیان کے لیے وہ کافی عرصے میں مرکزی سرکار کی نظر میں تھے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ان کی گرفتاری سے عیان ہوتا ہے کہ یہ کتنے طاقتور لوگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنجے سنگھ کی گرفتاری کی میں پُر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کرلیا۔ تقریباً 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔ای ڈی کے اہلکاروں نے آج سنجے سنگھ کو راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ کورٹ نے سنجے سنگھ کو دہلی ایکسائز پالیسی کے سلسلے میں 10 اکتوبر تک ای ڈی کی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.