ETV Bharat / state

Muharram Processions In Srinagar امید ہے کہ انتظامیہ امسال 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹائے گی، انجمن شرعی شیعاں جموں وکشمیر

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 4:16 PM IST

Updated : Jul 25, 2023, 4:53 PM IST

کشمیر میں 8 اور 10 محرم الحرام کے تاریخی جلوس تعزیہ پر 1989 میں کشمیر میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی اس وقت کے سابق ریاست کے گورنر جگ موہن نے پابندی عائد کی تھی جو کہ اب تک برابر جاری ہے، صرف شعیہ آبادی والے علاقوں میں ماتمی جلوس کی اجازت دی جاتی ہے۔

Hope admn will lift ban on 8th and 10th Muharram processions in Srinagar this year,Anjuman Sharia Shia JK
مید ہے کہ انتظامیہ امسال 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹائے گی، انجمن شرعی شیعاں جموں وکشمیر

امید ہے کہ انتظامیہ امسال 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹائے گی، انجمن شرعی شیعاں جموں وکشمیر

سرینگر: انجمن شرعی شعیان جموں وکشمیر کے نمائندے آغا سید مجتبیٰ موسوی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی طرف سے امسال سرینگر میں 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کی امید ظاہر کی ہے۔

انہوں نے پیر کو سرینگر کے سکریٹرٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہمیں لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں اُن کی طرف سے مثبت رسپانس رہے گا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'سرینگر میں 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے سے متعلق مفصل میٹنگ ہوئی جس میں ایل جی صاحب نے وشواس دلایا کہ ہماری طرف سے مثبت رسپانس رہے گا اور ہم جلد ہی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حتمی فیصلہ لیں گے'۔

موصوف نمائندے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ امسال روایت سے ہٹ کر فیصلہ لے گی اور ان محرم جلوسوں پر پابندی ہٹا کر شیعہ برادری کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ'جیسا کہ یہ خود دعویٰ کرتے ہیں کہ یہاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جی ٹونٹی اجلاس بھی منعقد ہوا اور امرناتھ جی یاترا بھی اچھی طرح سے چل رہی ہے لہذا ہمیں بھی امید ہے کہ اس مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں: Muharram Processions in Kashmir کیا واقعی تین دہائی کے بعد ماتمی جلوسوں سے پابندی ہٹے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصہ نہیں لیا گیا۔بتادیں کہ سرینگر میں 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر گزشتہ 33 برسوں سے پابندی عائد ہے۔

(یو این آئی کے ساتھ)

Last Updated :Jul 25, 2023, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.