ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں گرمی کا زور جاری، چوبیس جون سے بارشوں کا امکان

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 12:29 PM IST

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں چوبیس جون سے بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وادی میں 24 سے 28 جون تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔' Rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں گرمی کا زور جاری، چوبیس جون سے بارشوں کا امکان
کشمیر میں گرمی کا زور جاری، چوبیس جون سے بارشوں کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں گرمی کا زور جمعہ تک جاری رہنے کے بعد ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 سے 28 جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا ہی امکان ہے۔ ادھر وادی میں جہاں دن کے دوران شدید گرمی سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں وہیں بتدریج اضافہ کے ساتھ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Monsoon in Telangana تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کی دستک

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر وادی میں شدید گرمی سے بچنے کے لئے لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.